حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 38 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 38

38 صلى الله نحضرت ﷺ ایک زندہ نبی ہیں آپ کے معجزات ہر وقت زندہ موجود ہیں قرآن شریف زندہ اعجاز ہے اور آنحضرت ﷺ زندہ نبی ہیں علوسام ہمارے نبی ﷺ کے معجزات ایسے ہیں کہ وہ ہر زمانہ میں اور ہر وقت تازہ بتازہ اور زندہ موجود ہیں۔ان معجزات کا زندہ ہونا اور ان پر موت کا ہاتھ نہ چلنا صاف طور پر اس امر کی شہادت دے رہا ہے کہ آنحضرت ﷺ ہی زندہ نبی ہیں۔اور حقیقی زندگی یہی ہے جو آپ کو عطا ہوئی ہے۔اور کسی دوسرے کو نہیں ملی۔آپ کی تعلیم اس لئے زندہ تعلیم ہے کہ اس کے ثمرات اور برکات اس وقت بھی ویسے ہی موجود ہیں جو آج سے تیرہ سو سال پیشتر موجود تھے۔دوسری کوئی تعلیم ہمارے سامنے اس وقت ایسی نہیں ہے جس پر عمل کرنے والا یہ دعوی کر سکے کہ اس کے ثمرات اور برکات اور فیوض سے مجھے حصہ دیا گیا ہے اور میں ایک آیتہ اللہ ہو گیا ہوں۔لیکن ہم خدا تعالیٰ کے فضل و کرم ، قرآن شریف کی تعلیم کے ثمرات اور برکات کا نمونہ اب بھی موجود پاتے ہیں اور ان تمام آثار اور فیوض کو جو نبی کریم ﷺ کی سچی اتباع سے ملتے ہیں۔اب بھی پاتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو اس لئے قائم کیا ہے تا وہ اسلام کی سچائی پر زندہ گواہ ہوا ور ثا بت کرے کہ وہ برکات اور آثار اس وقت بھی رسول اللہ ﷺ کے کامل اتباع سے ظاہر ہوتے ہیں۔جو تیرہ سو برس پہلے ظاہر ہوتے تھے۔(ملفوظات جلد دوم صفحه 27) الا اے منکر از شانِ محمد هم از نور نمایان محمد خبر دار ہو جاؤ! اے وہ شخص جو محمد ﷺ کی شان نیز محمد ﷺ کے چمکتے ہوئے نور کا منکر ہے۔کرامت گر چه بے نام و نشان است بنگر بیا ز غلمان محمد اگر چہ کرامت اب مفقود ہے مگر تو آاور اسے محمد ہے کے غلاموں میں دیکھ لے در مشین فارسی نیا ایڈیشن صفحہ 142 ( آئینہ کمالات اسلام۔رخ جلد 5 صفحہ 649)