حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 223 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 223

223 لفظ مُطَهَّرُى سے مراد حضرت اقدس ہیں إِذْ قَالَ اللهُ يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيْمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (آل عمران : 56) ج لیکن خدا تعالیٰ تمام الزاموں سے تجھے پاک کرے گا اور قیامت تک تیرے گروہ کو غلبہ بخشے گا اور یہ فقرہ آیت موصوفہ بالا میں ہے کہ مُطَهَرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا اس میں یہ اشارہ ہے کہ جس طرح جب مسیح پر یہودیوں اور عیسائیوں نے بہت الزام لگائے تو حضرت مسیح کو وعدہ دیا گیا کہ خدا تعالیٰ تیرے بعد ایک نبی پیدا کرے گا جو ان تمام الزامات سے تیرے دامن کا پاک ہونا ثابت کر دے گا ایسا ہی تیری نسبت خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ آخری زمانہ میں جب کہ دشمنوں کی نکتہ چینی اور عیب گیری کمال کو پہنچ جائے گی تیری تصدیق کے لئے تیری ہی امت میں سے ایک شخص جو سیح موعود ہے پیدا کیا جائے گا وہ تیرے دامن کو ہر ایک الزام سے پاک ثابت کر دے گا اور تیرے معجزات تازہ کرے گا اور اس پیشگوئی میں یہ بھی اشارہ ہے کہ ہمارے رسول اللہ ﷺ قتل نہیں ہوں گے اور آپ کا رفع الی السماء اپنی نبوت کے رو سے آفتاب کی طرح چمکے گا۔کیونکہ ہزار ہا اولیاء اس امت میں پیدا ہوں گے۔اوراس پیشگوئی میں صاف لفظوں میں بتلایا گیا ہے کہ حضرت مسیح اس زمانہ سے پہلے وفات پا جائیں گے جب کہ وہ رسول مقبول ظاہر ہو گا جو مخالفوں کے اعتراضات سے ان کے دامن کو پاک کرے گا۔تریاق القلوب - ر خ جلد 15 صفحہ 453 454 بقیہ حاشیہ ) یہ زمانہ جس میں ہم ہیں یہ وہی زمانہ ہے جس میں دشمنوں کی طرف سے ہر ایک قسم کی بدزبانی کمال کو پہنچ گئی ہے اور بد گوئی اور عیب گیری اور افتراپردازی اُس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب اس سے بڑھ کر ممکن نہیں اور ساتھ اس کے مسلمانوں کی اندرونی حالت بھی نہایت خطر ناک ہوگئی ہے صدہا بدعات اور انواع اقسام کے شرک اور الحاد اور انکار ظہور میں آرہے ہیں اس لئے قطعی یقینی طور پر اب یہ وہی زمانہ ہے جس میں پیشگوئی مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ کے مطابق عظیم الشان مصلح پیدا ہو سوالحمد للہ کہ وہ میں ہوں۔( تریاق القلوب - رخ جلد 15 صفحہ 453 حاشیہ در حاشیه )