حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 91
91 أُولَئِكَ الَّذِيْنَ هَدَى اللهُ فَبِهدَ هُمُ اقْتَدِهُ ، قُلْ لَّا أَسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِينَ (الانعام: 91) یہ کمالات متفرقہ اس امت میں جمع کرنے کا کیوں وعدہ دیا گیا ؟ اس میں بھید یہ ہے کہ ہمارے نبی جامع کمالات متفرقہ ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَبِهدَ هُمُ اقْتَدِهُ ( الانعام: 91) یعنی تمام نبیوں کو جو ہدایتیں ملی تھیں۔ان سب کا اقتدا کر۔پس ظاہر ہے کہ جو شخص ان تمام متفرق ہدایتوں کو اپنے اندر جمع کرے گا۔اس کا وجود ایک جامع وجود ہو جائے گا اور تمام نبیوں سے وہ افضل ہوگا۔پھر جو شخص اس نبی جامع الکمالات کی پیروی کرے گا ضرور ہے کہ خلی طور پر وہ بھی جامع الکمالات ہو۔چشمہ مسیحی۔رخ جلد 20 صفحہ 381) غیر کیا جانے کہ دلبر سے ہمیں کیا جوڑ ہے وہ ہمارا ہو گیا اس کے ہوئے ہم جاں نثار میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار اک شجر ہوں جس کو داؤ دی صفت کے پھل لگے میں ہوا داؤد اور جالوت ہے میرا شکار ( در نشین اردو صفحہ 123 نیا ایڈیشن) (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔رخ جلد 21 صفحہ 133)