حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 92 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 92

92 انیسویں فصل معارف قرآن کریم میں دعوت مقابلہ مقابلہ کی دعوت عام ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشان دکھلائے یہ ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا نور ہے نور اٹھو دیکھو سنایا ہم نے اور دینوں کو جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا کوئی دکھلائے اگر حق کو چھپایا ہم نے تھک گئے ہم تو انہی باتوں کو کہتے کہتے ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے آئینہ کمالات اسلام۔رخ جلد 5 صفحہ 225 224) این ست نشان آسمانی منگش بنما اگر توانی ! ! اس کتاب کا نام ”نشانِ آسمانی ہے اگر ہوسکتا ہے تو اسکی نظیر لا یا صوفی خویش را بروں آر یا تو به بکن ز بدگمانی ! ! یا تو اپنے صوفی کو باہر نکال یا پھر بد گمانی سے تو بہ کر اے شک کرنے والو! آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ! نشان آسمانی رخ جلد 4 صفحہ 355) اے بزرگو! اے مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے۔غیظ اور غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ ان میں نور اور ہدایت ہے خدا تعالیٰ سے ڈرو اپنی زبان کو تکفیر سے تھام لو۔خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔امنت بالله وملئكته وكتبه ورُسُلِهِ ولبعث بعد الموت واشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله فاتقوا الله ولا تقولوا لست مسلماً واتقوا الملك الذي اليه ترجعون