حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 75 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 75

75 سولہویں فصل حکم اور عدل ہونے کے اعتبار سے فرمان حضرت اقدسن میرے پاس آؤ اور میری سنو ! میری حیثیت ایک معمولی مولوی کی حیثیت نہیں ہے بلکہ میری حیثیت سُننِ انبیاء کی سی حیثیت ہے۔مجھے ایک سماوی آدمی مانو۔پھر یہ سارے جھگڑے اور تمام نزا ئیں جو مسلمانوں میں پڑی ہوئی ہیں، ایک دم میں طے ہو سکتی ہیں۔جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر حکم بن کر آیا ہے۔جو معنے قرآن شریف کے وہ کرے گا وہی صحیح ہوں گے اور جس حدیث کو وہ صحیح قرار دے گا وہی حدیث صحیح ہوگی۔( ملفوظات جلد اول صفحه 399) نزول حکم کا وعدہ قرآن حکیم میں یہی وعدہ قرآن میں بھی دیا گیا تھا جسکی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ 66 آخرين منهم لما يلحقوابهم “ (سورة الجمعہ (4)۔اور حدیثوں میں اسکی بہت تفصیل ہے چنانچہ کہ یہ امت بھی اسی قدر فرقے ہو جائیں گے جسقدر کہ یہود کے فرقے ہوئے تھے۔اور ایک دوسرے کی تکذیب اور تکلفی کرے گا۔اور یہ سب لوگ عناد اور بغض باہمی میں ترقی کرینگے۔اُسوقت تک کہ مسیح موعود حکم ہو کر دنیا میں آوے۔اور جب وہ حکم ہو کر آئے گا۔تو بغض اور شحناء کو دور کر دے گا۔اور اُس کے زمانہ میں بھیڑیا اور بکری ایک جگہ جمع ہو جائینگے۔چنانچہ یہ بات تمام تاریخ جاننے والوں کو معلوم ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایسے ہی وقت میں آئے تھے کہ جب اسرائیلی قوموں میں بڑا تفرقہ پیدا ہو گیا تھا۔اور ایک دوسرے کے مکفر اور مکذب ہو گئے تھے۔اسی طرح یہ عاجز بھی ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب اندرونی اختلافات انتہا تک پہنچ گئے اور ایک فرقہ دوسرے کو کافر بنانے لگا اس تفرقہ کے وقت میں اُمت محمدیہ کو ایک حکم کی ضرورت تھی سوخدا نے مجھے حکم کرکے بھیجا ہے۔(کتاب البرئیہ۔۔جلد 13 صفحہ 256 257 ) رخ خدائے کہ وعدہ حکم از راه رحم ولطف هم وہ خدا جس نے ایک حکم کا وعدہ اپنے لطف رحم کی راہ سے کیا تھا آں او بدانست از ازل که انام داد کنند از اورام وہ ازل سے یہ جانتا تھا کہ مخلوقات شک وشبہات میں پڑکر اپنا راستہ بھول جائیگی ورنہ کار چه خواهد بود ره نمائی بمرد راه سور چه ورنہ پھر حکم کا کام کیاہوگا ایک راستے پر چلنے والے انسان کو راہ دکھانے کا کیا فائدہ راه کرده باید تا بدو راه راست بنماید حکم تو گمراہ کے لئے درکار ہوتا ہے تا کہ وہ اس کو سیدھا رستہ دکھائے این مگو ما خودیم عالم دیں تو به کن از مکالمات چنیں ایسی باتوں تو یہ نہ کہہ ہم خود دین کے عالم ہیں کور را کور کے نماید راه اندھے کو اندھا کس طرح راستہ دکھا سکتا ہے سے توبہ کر ہر کہ آگاه از خدا آگاه جو بھی واقف راہ ہے وہ خدا کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے۔در شین فارسی صفحہ 348 ) ( نزول اسح - رخ جلد 18 صفحہ 480)