تحقیقِ عارفانہ — Page 596
۵۹۶ " تحقیق کی جمع تحقیقات ہے۔جمع الجمع بنانے کی ضرورت ؟“ (حرف محرمانه صفحه ۳۸۳) اردو کے پرانے اسلوب میں عربی اسم کی جمع الجمع بنا کر علی العموم استعمال کی جاتی تھی بلکہ اب تک کئی الفاظ بطور جمع الجمع کے استعمال ہوتے ہیں۔مثلا رسوم کی جمع الجمع رسومات اور اصول کی جمع الجمع اصولوں۔وجوہ کی جمع الجمع وجوہات۔کفار کی جمع الجمع کفاروں۔اور علماء کی جمع الجمع علماؤں۔۱۲ : - برق صاحب ایک فقرہ یوں درج کرتے ہیں :- " مسیح نے اپنے حواریوں کو یوں نصیحت کی تھی کہ تم نے آخر کا منتظر رہنا۔“ (ازالہ اوہام صفحه ۶۸۴) اس پر برقی صاحب لکھتے ہیں۔کیا سمجھے ؟ (حرف محرمانه صفحه ۳۸۳) الجواب برق صاحب نے ادھوری عبارت پیش کر کے مضمون کو مسم بنا دیا ہے۔اگر پہلا فقرہ ساتھ ہی درج کر دیتے تو آخر " کا مفہوم واضح ہو جاتا۔پوری عبارت یوں ہے :- عیسائیوں نے مختلف زمانوں میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔اور کچھ تھوڑا عرصہ ہوا ہے۔کہ ایک عیسائی نے امریکہ میں بھی مسیح ابن مریم ہونے کا دم مارا تھا۔لیکن ان مشرک عیسائیوں کے دعویٰ کو کسی نے قبول نہیں کیا۔ہاں ضرور تھا کہ وہ ایساد عویٰ کرتے۔تا انجیل کی وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی کہ بہترے میرے نام پر آئیں گے۔اور کہیں گے۔کہ میں مسیح ہوں پر سچا مسیح ان سب کے آخر میں آئے گا۔اور صحیح