تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 492 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 492

۴۹۲ اب اس تشریح کے متعلق برق صاحب کا یہ اعتراض درست نہیں کہ ملم سے زیادہ کوئی الہام کے معنے نہیں سمجھ سکتا اور نہ کسی کا حق ہے جو اس کے مخالف کے۔کیونکہ ملم پر خود الہامی طور پر واضح کر دیا گیا تھا کہ اب کوئی اور عورت آپ کے نکاح میں نہیں آئے گی۔فندتر ۱۰۔بعض بابرکت عورتیں اس عنوان کے تحت جناب برق صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ عبارت پیش کی ہے :- اس عاجز نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے ایک اشتہار میں یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے بیان کی تھی کہ اس نے مجھے بشارت دی ہے کہ بعض بابرکت عورتیں اس اشتہار کے بعد تیرے نکاح میں آئیں گی۔اور اُن سے اولاد پیدا ہو گی۔“ تبلیغ رسالت جلد ا صفحه (۸۹) اس پر برق صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ نصرت جہان دیگم صاحبہ کے بعد کسی اور عورت سے آپ کا نکاح نہیں ہوا۔الجواب تبلیغ رسالت جلد ا صفحہ ۸۹ کے الفاظ پیشگوئی کے متعلق اجتہادی ہیں نہ کہ الهامی الهامی الفاظ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی اس پیشگوئی کے یوں ہیں :- اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری نسل بہت ہو گی۔“ ان الہامی الفاظ میں یہ ہر گز نہیں بتایا گیا کہ بعض خواتین مبار کہ آپ کے نکاح میں آئیں گی۔نکاح کے متعلق اجتہاد کو اللہ تعالٰی نے الهام تكفيكَ هَذِهِ الإِمراة