تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 493 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 493

سے رو فرما دیا ہے۔پس یہ خواتین مبارکہ از روئے واقعات اور اس تازہ الہام کی روشنی میں وہ خواتین ہیں جو آپ کی اولاد کے نکاح میں آئیں۔اور آپ کی زندگی میں آپ کے گھر میں آئیں۔جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی نسل کو بڑھایا۔فالحمد الله على ذالك برق صاحب کا بعض پیشگویوں کے پورا ہونے کا اعتراف پیشگویوں پر بحث ختم کرتے ہوئے برقی صاحب لکھتے ہیں :- " آپ کی بعض پیشگوئیاں پوری بھی ہوئیں۔جن میں سے اہم لیکھر ام اور احمد بیگ کی وفات میعاد معینہ میں ہے۔بعض مناظرین نے انہیں بھی جھٹلانے کی کوشش کی لیکن ان کے دلائل اطمینان بخش نہیں۔اور ہمیں ان سے اتفاق نہیں۔“ (حرف محرمانه صفحه ۳۲۰) جناب برق صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے دو پیشگوئیوں کی تصدیق کی ہے۔مگر جن پیشگویوں پر خود انہوں نے اعتراض کیا ہے ہمیں ان کے پیش کر دو دلائل سے اتفاق نہیں جیسا کہ قبل از میں ہم انکے دلائل کی کمزوری اور انکے متعلق حوالہ جات کے پیش کرنے میں بے جا تصرف اور بناوٹ واضح کر چکے ہیں۔افسوس ہے جناب برق صاحب نے لیکھرام اور احمد بیگ کی پیشگویوں کی تصدیق کرنے کے باوجود ان سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں اٹھایا جا سکہ انکی تصدیق کے بعد یہ لکھ دیا ہے کہ :- صرف پیشگوئی دلیل نبوت نہیں بن سکتی۔جناب مرزا صاحب نے نعمت اللہ کی پیشگوئی کا بار بار ذکر فرمایا ہے۔نیز عبدالحکیم کی پیشگوئی آپ کی وفات کے متعاق