تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 243 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 243

۲۴۳ انگریز ایک ایسی قوم ہے جن کو خدا تعالیٰ دن بدن اقبال اور دولت اور عقل و دانش کی طرف کھینچنا چاہتا ہے اور جو سچائی، راستبازی اور انصاف میں ترقی کرتے جاتے ہیں۔“ اسلام کے دو حصے ہیں ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت کریں اور دوسرے اس سلطنت کی جس نے امن قائم کیا ہو جس نے ظالموں کے ہاتھ سے اپنے سایہ میں ہمیں پناہ دی ہو۔سو وہ سلطنت سلطنت بر طانیہ ہے۔“ شہادت القرآن مور نمنٹ کی توجہ کے لائق"۔”ہر ایک سعادت مند مسلمان کو دعا کرنی چاہیے کہ اس وقت (یعنی یا جوج ماجوج کی آخری جنگ کے وقت انگریزوں کی فتح ہو کیونکہ یہ لوگ ہمارے محسن ہیں۔“ (ازالہ اوہام صفحہ ۵۰۹) - گور نمنٹ انگلشیہ خدائی نعمتوں سے ایک نعمت اور ایک عظیم الشان رحمت ہے یہ سلطنت مسلمانوں کے لئے آسمانی برکت کا حکم رکھتی ہے۔" شهادت القرآن گورنمنٹ کی توجہ کے لائق صفحہ ۱۲) مذکورہ بالا اقتباسات اس بات کی روشن دلیل ہیں کہ حضرت اقدس نے انگریزی حکومت کو دجال اکبر قرار نہیں دیا۔برق صاحب از راه و سیسه کاری حضرت اقدس پر یہ اعتراض کرتے ہیں۔" انبیاء کی تاریخ میں جناب مرزا صاحب وہ پہلے رسول ہیں جنہوں نے قوم کو غلامی کا درس دیا اور غلامی بھی دجال اکبر کی۔" ( حرف محرمانه صفحه ۱۸۲) حالانکہ خود ہی لکھتے ہیں۔" یہ درست ہے کہ انگریز کے زمانے میں ان کے خلاف اعلان جہاد خلاف مصلحت تھا۔اس لئے کہ ہمارے پاس ٹوٹی ہوئی لاٹھی بھی نہیں تھی۔" (حرف محرمانه صفحه ۱۹۹) پیس ایسے وقت میں اگر حضرت مرزا صاحب نے قوم کو دوسرے علماء اور