تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 244 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 244

۲۴۴ لیڈروں کی طرح انگریزوں کی اطاعت اور وفاداری کی تعلیم دی تو یہ بات منافی رسالت کیسے ہو سکتی ہے جب تک جہاد کی شرائط موجود نہ ہوں قوم کو جہاد بالسیف کا حکم دینا تو خدا تعالی کی نافرمانی اور معصیت ہے جس کا مرتکب آنحضرت ﷺ کا نائب رسول ہر گز نہیں ہو سکتا تھا۔برق صاحب کے لئے لمحہ فکریہ غلامی کے درس کا جواب رسول کریم ﷺ نے مسلمانوں پر اہل مکہ کے مظالم دیکھ کر انہیں حبشہ کی طرف ہجرت کا ارشاد فرمایا۔جہاں کا بادشاہ ایک عیسائی تھا۔جو کسی پر ظلم نہیں کرتا تھا۔آپ کے ارشاد پر کئی جلیل القدر صحابہ اور صحابیات نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔اب برق صاحب ذرا سوچیں کہ کیا ان صحابہ کو آنحضرت ﷺ نے ایک غلامی سے نکال کر دوسری غلامی اختیار کر لینے کی تلقین فرمائی تھی۔اور خود اس وقت تک قریش کی حکومت کی غلامی میں رہنا اختیار کر رکھا تھا؟ ہر گز نہیں! ہر گز نہیں! ہر گز نہیں ! آنحضرت ﷺ نہ مکہ میں اپنے رہنے کو غلامی کے مترادف سمجھتے تھے۔اور نہ صحابہ کے حبشہ کی عیسائی حکومت کے علاقہ میں ہجرت کر جانے کو غلامی کے مترادف مجھتے تھے۔صحابہ کرام نے حبشہ میں عیسائی بادشاہ کی سلطنت میں ہجرت کی۔اور پناہلی تو نجاشی شاہ حبشہ نے بھی ان سے نہایت شریفانہ سلوک کیا۔اور عربوں کے اس مخالف وفد کو جو اُن مسلمانوں کی مخالفت کے لئے اس کے دربار میں پہنچا تھا خائب و خاسر کر کے واپس کر دیا۔مسلمانوں نے شاہ حبشہ کے اس حسن سلوک کی ہمیشہ قدر دانی کی ہے۔اور حبشہ کی سلطنت پر کبھی حملہ نہیں کیا۔پس ان صحابہ کا حبشہ میں پناہ لیتا غلامانہ زندگی نہ تھی۔بلکہ ان صحابہ نے جن