تحقیقِ عارفانہ — Page 138
۱۳۸ الزام لگایا ؟ کیا ایک محقق فرض شناس اور ذمہ دار مصنف کی شان سے یہ بعید نہیں کہ وہ کسی مصنف کی عبارت کے منشاء کے خلاف معنی لے کر اس مصنف کے خلاف کوئی الزام قائم کرے اور اس ناجائز طریق سے اس کے مقابل بحث کو جیتنا چاہے کہ ایسا طریق اختیار کرنے والے کی کتاب حرف محرمانہ کی بجائے حرف مجرمانہ بلکہ تحریف مجرمانہ کہلانے کی مستحق نہیں ؟ رفع اختلاف کی تیسری صورت اربعین نمبر ۴ صفحہ ۷ ۸۰ کے مذکورہ حوالہ کو جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بطور بیان شریعت امر و نہی قرآنی کے نزول کا ذکر فرمایا ہے اور اسے مجدد کا ایک کام بتایا ہے پیش کرنے کے بعد جناب برق صاحب ہماری طرف سے حضرت اقدس کی نبوت کے متعلق تحریروں سے رفع اختلاف کی تیسری صورت یوں بیان کرتے ہیں۔اس الجھن کا حل جماعت احمدیہ کے امام جناب میاں محمود احمد صاحب نے پیش فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ 1901ء سے پہلے کے وہ حوالے جن میں آپ (مرزا صاحب) نے نبی ہونے سے انکار کیا ہے۔اب منسوخ ہیں۔اور ان سے حجت پکڑنی غلط ہے۔66 (حقیقۃ النبوۃ صفحہ ۱۲۱) ( حرف محرمانه صفحه ۶۷) کو حضرت امام جماعت احمدیہ نے یہ فقرات اربعین کے اس حوالہ کے متعلق نہیں فرمائے جن کا حل ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے ہی پیش کر چکے ہیں۔تاہم مسئلہ نبوت مسیح موعود کے اثبات کے سلسلہ میں آپ نے حضرت مسیح موعود کی سابقہ تحریرات کے متعلق جو انکار نبوت کے بیان پر مشتمل ہیں یہ بات ضرور لکھی ہے کہ ایسی تحریرات اب منسوخ ہیں۔امام جماعت احمدیہ کے اس