تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 80 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 80

۸۰ اس کے بعد آپ نے رسالہ تعمیذ الاذہان کی ایک عبارت پیش کی ہے جو نہ تو حضرت مسیح موعود کی کوئی عبارت ہے اور نہ حضرت خلیفۃ السیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی۔بلکہ یہ جماعت احمدیہ کے ایک عالم کی تحریر ہے۔اس عبارت کا یہ فقرہ کہ امت محمدیہ میں سے ایک سے زیادہ نبی کسی صورت میں نہیں آسکتے۔“ جماعت احمدیہ کے لئے حجت نہیں۔کیونکہ ہمارے نزدیک کسی شخص کی کوئی تحریر جو حضرت اقدس مسیح موعود کی تحریر کے خلاف ہو حجت نہیں ہو سکتی۔کیونکہ حکم و عدل مسیح موعود ہیں نہ کوئی اور عالم۔حضرت مسیح موعود تو برق صاحب کی پیش کردہ عبارت سے پہلے خود فرماتے ہیں۔ہاں یہ ممکن کہ آنحضرت ﷺ نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ دنیا میں بروزی رنگ میں آجائیں۔اور بروزی رنگ میں اور کمالات کے ساتھ اپنی نبوت کا بھی اظہار کریں۔اور یہ بروز خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قرار یافتہ عہد تھا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ۔“ ( الجمعة : ٤) فرماتے ہیں۔(اشتہار۔ایک غلطی کا ازالہ صفحہ اطبع اوّل) ایک غلطی کا ازالہ کی تحریر سے پہلے حضور اپنی کتاب ”ازالہ اوہام میں تحریر میرا یہ بھی دعوئی نہیں کہ صرف مثیل مسیح ہونا میرے پر ہی ختم ہو گیا ہے۔بلکہ میرے نزدیک ممکن ہے کہ آئندہ زمانوں میں میرے جیسے دس ہزار بھی مثیل مسیح آجائیں۔ہاں اس زمانہ کے لیے میں فیل مسیح ہوں۔اور دوسرے کی انتظار بے سود 66 ہے۔" پس رسالہ تشحید الا زمان کا یہ قول کہ۔(ازالہ اوہام صفحه ۸۳ طبع اوّل) امت محمدیہ میں ایک سے زیادہ نبی کسی صورت میں بھی نہیں آسکتے۔“