تحقیقِ عارفانہ — Page 633
۶۳۳ پیدا کرتا ہے ) میں طفل کا لفظ اور اسم جنس اطفال کے معنوں میں استعمال ہوا ہے جب کہ يُخر حکم میں ضمیر خم جمع مخاطب کی ہے۔اسی طرح زیر بحث فقرہ میں دیر " بطور اسم جنس استعمال ہوا ہے۔حضرت موسی اور ہارون کے متعلق قرآن مجید میں وارد ہے کہ انہیں فرعون کے پاس بھیجتے ہوئے خدا تعالی نے یہ ہدایت دی۔فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔کہ دونوں جا کر کہو کہ ہم رب العالمین کے رسول ہیں۔(الشعراء: ۱۷) اس آیت میں رسول مفرد بطور اسم جنس دور سولوں کے لئے استعمال ہوا ہے۔فند بر۔٦ : - وَارْتَدُوا مِنَ الْإِسْلَامِ - ( خطبه الهامیه صفحه ۱۰۸ طبع اول) اعتراض عن چاہیے من غلط ہے۔( حرف محرمانه صفحه ۴۰۷) الجواب اس جگہ کاتب نے عن اور من کی ملتی جلتی شکل کیوجہ سے بے توجہی سے عن کو من بنا دیا ہے۔علاوہ ازیں عن کی جگہ من کا استعمال بھی نحوی لحاظ سے صحیح ہے۔کیونکہ نحو کی کتابوں میں لکھا ہے کہ من بمعنی عن بھی استعمال ہو جاتا ہے۔پھر ملاحظہ ہو۔قرآن شریف کی آیت قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِنْ هذا (الانبياء : ۹۸) حالانکہ دوسری آیات قرآنیہ میں عن ہی استعمال ہوا ہے۔مثلاً فرمایا أَنْتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ“ پس زیر حث فقرہ میں مین کا استعمال بھی غلط نہیں۔(یوسف : ۱۴) : - يُريدُ ونَ أَنْ يَدُسُوا الحَقَّ فِى تُرَاب وُ يَمَزِّ قُوا أَذْ يَا لَهُ كَكِتَابٍ۔( خطبه الهامیه صفحه ۱۰۹ طبع اول)