تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 634 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 634

۶۳۴ اعتراض التراب اور الکلاب چاہیے۔(حرف محرمانه صفحه ۲۰۷) الجواب یہ اعتراض بھی برق صاحب کی بد ذوقی کا ثبوت ہے۔تراب اور کلاب کو بصورت نکرہ ان لوگوں کی زیادت تحقیر کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔اور مراد یہ ہے کہ جہاں اور جس جگہ ان کو موقعہ ملے وہ حق کو چھپاتے ہیں۔اور عام مختوں کی طرح سچائی کے دامن کو پارہ پارہ کرتے ہیں۔: - وَلَا يَفكَّرُونَ فِي لَيْلِهِمْ وَ لَا نِهَارِهِمْ إِنَّهُمْ يُسْتُلُونَ۔(صفحه ۱۰۹ خطبه الهامیه طبع اول) برق صاحب نے اس کا ترجمہ اپنی طرف سے یوں کیا ہے۔وہ لوگ قیامت کی باز پرس سے نہیں ڈرتے۔“ اور پھر اپنے ہی اس ترجمہ کی بناء پر یہ اعتراض کر دیا ہے کہ۔" فکر کا استعمال خالص پنجابی ہے ڈر کے لئے خوف و خشیت کی مصادر موجود ہیں۔(اس جگہ کی “ استعمال غلط ہے ہم اسے سہو کتابت ہی سمجھتے ہیں۔ناقل ) اس لئے لا يخشون کہئیے۔قرآن میں ہر جگہ فکر غور وخوض اور تدبر کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔لقوم يتفكرون (یونس :۲۵)، يتفكرون في خلق السموات (آل عمران : ۱۹۲) وغیرہ۔الجواب (حرف محرمانه صفحه ۴۰۸) برق صاحب از یر حث عبارت میں بھی غور و فکر کا لفظ قرآن کریم کے استعمال کی طرح سوچ بچار کے معنوں میں ہی استعمال ہوا ہے۔چنانچہ خطبہ الہامیہ میں