تحقیقِ عارفانہ — Page 600
۶۰۰ تا این دم شعراء اخفائے نون سے بھی لفظ باندھتے چلے آئے ہیں۔اور اعلان نون سے بھی اخفائے نون کی مثالیں ملاخطہ ہوں۔منیر شکوہ آبادی : - منیر افسردہ ہوں پابندی عطف واضافت ورنہ لطف دکھلاتا مضامین گریباں کا اس جگہ اضافت کی وجہ سے منیر نے گریبان کو اخفائے نون سے باندھا ہے۔منير :- سوداء :- قائم :- بے خود : ٹھرے ہیں ہم تو مجرم تم کو پیار کر کے تم سے بھی کوئی پوچھے تم کیوں ہوئے پیارے مارو گے کس کو جی سے کس پر کمر کسی ہے پھرتے ہو کیوں پیارے تلوار ڈھال باندھے بہار عمر ہے قائم کوئی دن اسے جوں گل پیارے کاٹ ہنس کر یہ سمجھ کر گالیاں دیتے ہیں وہ بھولی صورت پر پیار آجائے گا پس اخفائے نون اور تقطیع میں پیار کی پائے کا ملفوظہ ہو تا محل اعتراض نہیں ہو سکتا۔کیونکہ اس زمانے کے اساتذہ اپنے کلام میں اعلان نون اور تقطیع میں پیار کی پائے کو ملفوظہ استعمال کرتے رہے ہیں۔کیوں برقی صاحب تسلی ہوئی ؟