تحقیقِ عارفانہ — Page 571
۵۷۱ اقبال :- بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی ان اشعار میں پے در پے تین اضافتیں موجود ہیں۔پس جب اساتذہ کے کلام میں تمین تک پے در پے اضافیں موجود ہیں جب تین تک اضافتیں مسلم زبان دانوں کے نزدیک جائز ہیں تو برقی صاحب کا اعتراض حضرت اقدس پر لغو ہے۔برقی صاحب کی پیش کردہ مثالوں میں تو صرف دود و اضافتیں موجود ہیں۔اور دو دو اضافیں تو شعراء کے کلام میں کثرت سے موجود ہیں :- غالب: حسن ماہ گرچہ یہ ہنگام کمال اچھا ہے اس سے میرا مہ خورشید جمال اچھا ہے مومن :- منتِ حضرتِ عیسی نہ اٹھائیں گے کبھی زندگی کے لئے شرمندہ احساں ہونگے ظفر: حالی :- خاکساری کے لئے گرچہ ہٹایا تھا مجھے کاش خاک در جانانہ بنایا ہوتا اک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیش عشق رکھی ہے آج لذت زخم جگر کہاں