تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 572 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 572

۵۷۲ ،، امیر مینائی :- درو :- امیر جمع ہیں احباب دردِ دل کہہ لے پھر التفاتِ دلِ دوستاں رہے نہ رہے ہو گیا مہماں سرائے کثرتِ موہوم آہ وہ دل خالی کہ تیرا خاص دولت خانہ تھا ہے اپنی یہ صلاح کہ سب زاہدان شهر اے درد آکے بیعت دستِ سبو کریں یہ تمام اشعار غالب کے فارسی شعر کے سوا ایف اے کے نصاب " چمن زار غزل کے سرسری مطالعہ سے اخذ کئے ہیں۔حشو و زوائد اس عنوان کے تحت برق صاحب نے دو عبارتیں پیش کی ہیں :- نمبرا : - "سوبعد اس کے کہ قرآن قیامت کے آنے پر اپنے اعجازی بیانات اور تاثیرات احیاء موتی سے دلیل محکم قائم کر رہا ہے۔" (ازالہ اوہام صفحہ ۴۲۷ طبع اول) اس پر برق صاحب کے اعتراضات یہ ہیں :- "سوبعد اس کے کہ " کی جائے ایک لفظ " جب کافی تھا۔اپنے اعجازی بیانات میں ” اپنے بے کار ہے۔اعجازی بیانات اور تاثیرات احیاء موتی" معمل اور بے ربط ہونے کے علاوہ توائی اضافات سے بھی داغدار ہے۔(حرف محرمانه صفحه ۳۶۷)