تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 570 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 570

۵۷۰ الجواب نمبرا : ذریعہ کاملہ وصول حق - نمبر ۲ : - بوجہ احاطہ جمیع ضروریات تحقیق و تدقیق نمبر ۳:- مورد احسانات حضرت عزت ایک سے زیادہ پے در پے اضافت پایا جانے پر اعتراض ہے۔حضرت اقدس کے زمانہ کے اہل علم کا اسلوب ایسا ہی تھا۔قرآن کریم میں بھی اس کی مثال ذِكَرُ رَحْمَةِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا (مریم :۲) میں موجود ہے۔جس میں تین پے در پے اضافات پائی جارہی ہیں۔ہے۔غالب کا ایک شعر ملاخطہ ہو جس کی زبان دانی جناب برق صاحب کو مسلم رنگ شکستہ عرض سپاس بلائے تُست پنہاں سپردۂ غم و پیدا نوشته ایم پہلے مصرع میں رنگ شکستہ کے آگے ”ما“ مضاف الیہ محذوف ہے اور عرض سپاس بلائے شست میں تین اضافیق پے در پے موجود ہیں۔مومن :- حاتی :- یہ عذر امتحان جذب دل کیسا نکل آیا میں الزام اُس کو دیتا تھا قصور اپنا نکل آیا یارانِ تیز گام نے محمل کو جالیا ہم محو جرس نالہ کارواں رہے