تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 490 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 490

۴۹۰ دولتمندی ہو جائے۔یہ بھی قرین قیاس ہے کہ وہ لڑکا خود اقبال مند اور صاحب دولت ہو لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ کب اور کس وقت یہ لڑکا پیدا ہو گا۔خدا نے کوئی وقت ظاہر نہیں فرمایا۔ممکن ہے کہ جلد ہو یا خدا اس میں کئی برس کی تاخیر ڈال دے۔“ ( بدر ۲۳ / فروری ۱۹۰۶ء صفحه ۱، الحکم ۲۴ فروری ۱۹۰۶ء صفحه ۱) اس سے ظاہر ہے کہ میاں منظور محمد کے گھر میں لڑکا پیدا ہو نالور ان کی زوجہ محمدی بیگم کے بطن سے اس کا پیدا ہونا محض ایک اجتہادی امر تھا۔الہامی الفاظ میں حضرت مسیح موعود کو یہ نہیں بتایا گیا کہ منظور محمد کون سا ہے۔پس میاں منظور محمد صاحب کے متعلق یہ پیشگوئی محض حضرت اقدس کا ایک قیاس تھا۔چونکہ خدا تعالیٰ نے ایسے لڑکے کے ظہور کو زلزلہ نمونہ قیامت کے وقت تک متاثر کر دیا ہے اور اصل وقت معین نہیں کیا گیا۔اس لئے اگر اس زلزلہ نمونہ قیامت سے خدا تعالیٰ کے نزدیک پہلی اور دوسری عالمگیر جنگ ہے تو پھر یہ موعود لڑکا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ہیں۔اور منظور محمد سے مراد خود حضرت مسیح موعود ہیں اور پیدا ہونے کی تعبیر ظہور ہے یعنی آپ کا مسند خلافت پر متمکن ہوتا ہے۔لیکن اگر اس پیشگوئی کا ظہور پانچویں زلزلہ پر موقوف ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔پھر پانچواں زلزلہ قیامت کا نمونہ ہو گا کہ لوگوں کو سودائی اور دیوانہ کر دے گا۔یہاں تک کہ وہ تمنا کریں گے کہ وہ اس دن سے پہلے مر جاتے۔“ (حقیقة الوحی حاشیه صفحه ۹۳) تو اس صورت میں بشیر الدولہ اور عالم کباب سے مراد آئندہ زلزلہ نمونہ قیامت کے وقت کسی ایسے شخص کا پیدا ہونا ہے جو جماعت احمدیہ کی شوکت اور اقبال کی علامت ہو گا۔واللہ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب حضرت اقدس کی پیشگوئیاں بے شک آپ کا صدق و کذب جانچنے کا معیار