تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 441 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 441

۴۴۱ بذریعہ الہام صاف طور پر کھل گیا ہے کہ یہ سب عبارتیں پسر متوفی کے حق میں ہیں (ایک خوبصورت پاک لڑکا تمہار ا مہمان آتا ہے وغیرہ) اور مصلح موعود کے حق میں جو پیشگوئی ہے وہ اس عبارت سے شروع ہوتی ہے۔کہ اس کے ساتھ فضل ہے کہ جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔“ پس مصلح موعود کا نام الہامی عبارت میں فضل رکھا گیا نیز دوسرا نام اُس کا محمود اور تیسر انام اُس کا بشیر ثانی بھی ہے اور ایک الہام میں اُس کا نام فضل عمر ظاہر کیا گیا ہے بغیر اول جو فوت ہو گیا ہے بغیر ثانی کے لئے بطور ارہا تھا اس لئے ایک ہی پیشگوئی میں دونوں کا ذکر کیا گیا۔(حاشیہ سبز اشتہار) چونکہ مصلح موعود کے لئے بشیر ثانی ہو نا ضروری تھا اور حضرت مسیح موعود کی مبشر اولاد میں سے بھارت کے ماتحت ہونے والے دوسرے بیٹے صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ہی ہیں۔اس کے یہ الہامی نام آپ کے فرزندوں میں سے مصلح موعود کا تعین کر رہا ہے اور یہ بتارہا ہے کہ صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کو ہی از روئے العام مصلح موعود ہونا چاہئے۔چنانچہ واقعات نے بھی آپ کو لمبی عمر دیگر اور حضرت مسیح موعود کا جانشین اور خلیفہ ثانی ہوجہ فضل عمر السامی نام کے بنا کر آپ کے ہاتھ سے تمام دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرائی ہے یہ واقعاتی شہادت بھی روشن دلیل ہے کہ پیشگوئی مصلح موعود کے مصداق حضرت مسیح موعود کے چاروں بیٹوں میں سے صرف حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ تعالی ہی ہیں اور آپ ہی کے حق میں تریاق القلوب صفحہ ۱۴ کی یہ بات پوری ہوئی ہے۔الہام یہ بتلاتا تھا کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور ایک کو ان میں سے ایک مردِ خدا مسیح صفت الہام نے بیان کیا۔“