تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 440 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 440

۴۴۰ الشان دو خدا تعالیٰ کے انزال رحمت اور روحانی برکت ختنے کے لئے عظیم الشان طریقے ہیں۔(1) اوّل یہ کہ کوئی مصیبت اور غم واندوہ نازل کر کے صبر کرنے والوں پر مخشش اور رحمت کے دروازے کھولے۔(۲) دوسرا طریق انزال رحمت کا ارسال مرسلین و نبین وائمہ واولیاء و خلفاء ہے تاان کی اقتداء و ہدایت سے لوگ راہ راست پر آجائیں۔اور ان کے نمونہ پر اپنے تئیں بنا کر نجات پا جائیں سو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس عاجز کی اولاد کے ذریعہ سے یہ دونو شق ظہور میں آجائیں۔پس اول اس نے قسم اول کے انزال رحمت کے لئے بشیر کو بھیجا تا بشیر الصابرین کا سامان مومنوں کے لئے تیار کر کے اپنی بشریت کا مفہوم پورا کرے سودہ ہزاروں مومنوں کے لئے جو اس کے موت کے غم میں محض اللہ شریک ہوئے بطور فرط کے ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کا شفیع ٹھہر گیا۔اور دوسری قسم رحمت کی جو ابھی ہم نے بیان کی ہے۔اس کی تکمیل کے لئے خدا تعالی دوسر الخیر بھیجے گا۔جیسا کہ بخیر اول کی موت سے پہلے ۱۰؍ جولائی ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں اس کے بارے میں پیشگوئی کی گئی اور خدا تعالیٰ نے اس عاجز پر ظاہر کیا کہ ایک دوسر الشیر تمہیں دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہے وہ اپنے کاموں میں لولو العزم ہو گا۔يخلق الله مایشاء اور خدا تعالیٰ نے مجھ پر یہ بھی ظاہر کیا کہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی پیشگوئی حقیقت میں دو سعید لڑکوں کی پیشگوئی پر مشتمل تھی اور اس عبارت تک کہ مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے پہلے بغیر کی نسبت پیشگوئی ہے کہ جو روحانی طور پر نزول رحمت کا موجب ہوا اور اس کے بعد کی عبارت دوسرے بغیر کی نسبت ہے۔“ پھر آگے چل کر حاشیہ میں فرماتے ہیں :-