تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 410 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 410

۴۱۰ 66 کتاب حرف محرمانہ میں مخالفین کے طوفانِ بد تمیزی کے متعلق ان کی نظم و نثر کے بعض حوالہ جات درج کرنے کے بعد اپنی کتاب کے صفحہ ۷ ۲۷ پر لکھتے ہیں :- ان اشتہارات سے صرف یہ دکھانا مقصود تھا کہ آئھم اور اس کے فریق نے پیشگوئی کی شرط رجوع الی الحق کو پورا نہیں کیا تھا بلکہ وہ اپنے طغیان و تمرد پر ڈٹے ہوئے تھے۔اور انہوں نے ۶/ ستمبر ۱۸۹۴ء کو جناب مرزا صاحب اور خدا اور جبریل کی انتہائی تو ہین کی نہ صرف ار ستمبر کو بلکہ عبد اللہ آتھم اسلام اور مرزا صاحب کے خلاف مسلسل لکھتارہا۔اس کی ایک نہایت زہریلی کتاب ” خلاصہ مباحثہ جس میں تثلیث پر پر زور دلائل ہیں۔توحید کا مضحکہ اڑایا گیا ہے اور جناب مرزا صاحب پر بے پناہ پھبتیاں کئی گئی ہیں۔اسی زمانے (پندرہ ماہ) کی تصنیف ہے۔ان واقعات کی روشنی میں کون کہہ سکتا کہ آتھم نے رجوع الی الحق کر لیا تھا۔اور عاجز انسان کو خدا بنانے سے باز آگیا تھا۔“ الجواب ہم نے جناب برق صاحب کا اعتراض من و عن ان کے الفاظ میں نقل کر دیا ہے۔اب اس کے جواب میں واضح ہو کہ بیشک عیسائیوں نے طغیان و تمرد کا اظہار کیا۔مگر پیشگوئی کا فریق خاص جس کی ہلاکت کی پیشگوئی کی گئی تھی۔دراصل صرف عبد اللہ آتھم ہی تھا۔جناب برق صاحب نے اس کے تمر دو طغیان کو ثابت کرنے کے لئے اس کے متعلق لکھا ہے :- نہ صرف ۶/ ستمبر کو بلکہ عبد اللہ آتھم اسلام اور مرزا صاحب کے خلاف مسلسل لکھتارہا۔“ مگر جناب برق صاحب کے پاس اس بات کا کوئی قطعی ثبوت موجود نہیں کہ عبد الله آنقم پیشگوئی کے کیے جانے کے بعد اسلام اور حضرت مرزا صاحب کے خلاف