تحقیقِ عارفانہ — Page 411
۴۱۱ مسلسل لکھتے رہے۔تسلسل ثابت کرنا تو کجا جناب برق صاحب تو اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکے کہ ڈپٹی عبداللہ آتھم نے خود پیشگوئی کی میعاد پند روماہ کے اندر " خلاصه مباحثہ کے نام سے کوئی کتاب لکھی جسے جناب برق صاحب نے ایک زہریلی کتاب اور تثلیث کے متعلق پر زور دلائل اور توحید کا مضحکہ اڑانے اور جناب مرزا صاحب پر بے پناہ پھبتیاں کسے جانے پر مشتمل قرار دیا ہے۔تاکہ رجوع الی الحق کو رو کریں۔ہم نے جناب برق صاحب کا یہ اعتراض پڑھنے کے بعد انکی خدمت میں ایک مخط لکھا کہ وہ اس بات کا ثبوت فراہم کریں کہ ایسی کوئی کتاب خود عبد اللہ آتھم نے پیشگوئی کی میعاد پندرہ ماہ کے اندر لکھی ہے۔مگر جب جناب برق صاحب نے ہماری اس چٹھی کا کوئی جواب نہ دیا تو پھر ہم نے انہیں ایک رجسٹری مخط لکھا جس کی آسنا یمنٹ رسید جناب برق صاحب کے دستخطوں سے ہمارے پاس موجود ہے۔اس رجسٹری خط میں اس کتاب کے بارہ میں ہم نے برقی صاحب سے گیارہ سوالات کئے۔لیکن افسوس ہے کہ جناب برق صاحب نے ہماری اس رجسٹر ڈ چٹھی کا بھی کوئی جواب نہ دیا۔ہم وہ چٹھی اپنی کتاب کے پڑھنے والوں کی خاطر ذیل میں درج کر دیتے ہیں :- نقل چٹھی مرسلہ بنام ڈاکٹر غلام جیلانی صاحب برق مکرم ڈاکٹر غلام جیلانی صاحب برق سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ آپ نے اپنی کتاب حرف محرمانہ کے صفحہ ۷ ۲۷ پر لکھا ہے :- بلکہ عبد اللہ آتھم اسلام اور مرزا صاحب کے خلاف لکھتارہا۔اس کی ایک نهایت زہریلی کتاب " خلاصہ مباحثہ " جس میں تثلیث پر پر زور دلائل ہیں۔توحید کا