تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 331 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 331

اعتراض ہفتم جناب برق صاحب نے لکھا ہے کہ :- ”مرزا صاحب نے اپنے الہام يَا آدَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ کے ایک جگہ معنی کرتے ہوئے زوج سے مراد تابع اور رفیق لئے ہیں۔،، (براہین حاشیه در حاشیه جلد ۳ صفحه ۴۹۶) اور دوسری جگہ تیرے دوست اور تیری بیوی مراد لئے ہیں۔(اربعین نمبر اصفحہ ۱۶) اس پر برق صاحب نے لکھا ہے :- پہلی تفسیر میں صرف دوست جنت میں گیا۔اس میں (دوسری تفسیر میں ناقل) ہیوی شامل ہو گئی ہے۔الجواب (حرف محرمانه صفحه ۲۴۶) یہ بالکل بودا اعتراض ہے پہلی تفسیر میں جب تابع اور رفیق کا لفظ موجود ہے۔اور بیوی آپ کی یقیناً تابع ہے لہذا دونو تفسیروں میں بیوی بہر حال داخل ہے تو اعتراض کیسا؟ اسی ضمن میں جناب برق صاحب نے يَا مَرْيَمُ اسْكُنُ أَنتَ وَزَوْجُكَ الجنة کے الہام کے ترجمہ پر بھی اعتراض کیا ہے کہ ایک جگہ زوج کے معنی دوستوں کئے گئے ہیں۔اور دوسری جگہ ترجمہ میں دوست کے ساتھ اور تیری بیوی کے الفاظ بھی موجود ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ الہام کا پہلا حصہ ترجمہ محمل ہے لہذا اس میں دوستوں میں بیوی بھی شامل ہے اور دوسرے ترجمہ میں تفصیل ہے۔اس لئے دوست کے ساتھ یوی کا ذکر الگ کیا گیا ہے۔