تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 316 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 316

۳۱۶ اس کے بعد آپ نے جنگ بدر سے متعلقہ آیت پیش کی ہے۔اور پھر یہ آیت پیش کی ہے کہ خدا نے بہت سے میدانوں میں تمہاری مدد کی ہے اور اس سلسلہ میں جنگ حنین کا ذکر کیا ہے اس کے بعد جنگ احزاب سے تعلق رکھنے والی آیت درج کی ہے اور پھر لکھا ہے۔اسی طرح باقی جنگوں کی تفصال بھی قرآن میں درج ہے۔لیکن ہماری حیرت کی انتہا نہیں رہتی جب جناب مرزاصہ تب کا یہ قول پڑھتے ہیں۔“ آحضرت عہ کا بعد بعثت دس سال تک مکہ میں رہنا اور پھر وہ تمام لڑائیاں ہونا جن کا قرآن کریم میں نام و نشان نہیں۔" ( بحواله شهادت القرآن صفحه ۴ حرف محرمانه صفحه ۲۳۸) اس اعتراض میں برق صاحب نے سراسر کج ضمی سے کام لیا ہے۔ان کو یہ اعتراض اس لئے سوجھا ہے کہ ان کے خیال میں اسی طرح باقی جنگوں کی تفصیل بھی قرآن میں درج ہے۔اس غلط خیال کو صحیح سمجھتے ہوئے وہ حیران ہیں کہ قرآن مجید میں باقی غزوات کا ذکر موجود ہونے کے باوجود حضرت مرزا صاحب نے یہ فقرہ کیوں لکھ دیا۔پھر وہ تمام لڑائیاں ہوا جن کا قرآن کریم میں نام و نشان نہیں۔“برق صاحب کار ھوئی یہ ہے کہ انہوں نے اس کتاب میں کوئی عبارت قطع وبرید کر کے یا اس کا مفہوم گاڑ کر پیش نہیں کی۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے متعدد مقامات پر دیانت کا خون کیا ہے۔چنانچہ یہ عبارت بھی انہوں نے سیاق سے قطع کر کے پیش کی ہے اس عبارت میں تمام لڑائیوں سے مراد دو لڑائیاں ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں موجود نہیں بلکہ ان کا ذکر صرف حدیثوں میں ملتا ہے جس جگہ سے یہ عبارت برق صاحب نے لی ہے اس جگہ حضرت اقدس حدیثوں کی اہمیت بیان فرمارہے ہیں۔میں آگے اور پیچھے کی