تحقیقِ عارفانہ — Page 281
۲۸۱ تو وہ تفصیل کیوں شائع نہیں ہوئی۔کیا حکومت کا فرض نہیں تھا کہ وہ اپنے اس بیان کے مطابق بعد میں تفتیش کے نتائج بھی شائع کرتی۔مگر حکومت افغانستان نے کبھی ایسا نہیں کیا۔پس برق صاحب کی یہ کتاب حرف محرمانہ نہیں۔بلکہ حرف مجرمانہ کہلانے کی مستحق ہے۔ترکوں کی شکست پر اعتراض جناب برق صاحب لکھتے ہیں ۲۷ نومبر ۱۹۱۸ء کو ترکوں کی مکمل شکست پر قادیان میں چراغاں کیا گیا جشن ہوئے۔الجواب (حوالہ ۳ دسمبر ۱۹۱۸ء اخبار الفضل حرف محرمانه صفحه ۱۸۹) اصل حقیقت یہ ہے کہ خوشی کی یہ تقریب جس میں رات کو چراغاں کیا گیا۔دراصل اتحادیوں کی فتح اور جرمنی کی مغلوبیت کے موقعہ پر منائی گئی۔چنانچہ اخبار الفضل کے دسمبر ۱۹۱۸ء میں جماعت احمدیہ لدھیانہ کی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ا: "وہ مغرور و متکبر سلطنت جرمنی جو آج سے چند سال پیشتر تمام دنیا کو اپنے ظلم واستبداد کی حکومت کے ماتحت لانے کی خواہیں پریشان دیکھ رہی تھی اس پر بر طانیہ عظمی اور اس کے اتحادی طاقتوں کے کامل غلبہ اور اقتدار حاصل کر لینے پر ۲۷ نومبر کی - تاریخ پنجاب میں اظہار تہنیت اور اظہار خوشی کے لئے مقرر کی گئی تھی۔" :- اور خوشی کی یہ تقریب نہ صرف احمدیوں نے بلکہ صوبہ بھر کی تمام اقوام نے منائی تھی۔“ پس یہ کہنا کہ جماعت احمدیہ نے ترکوں کی شکست پر چراغاں کیا تھا۔اصل حقیقت کو مسخ کر کے پیش کرنا ہے۔ورنہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ترکوں نے جرمنی کے