تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 217 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 217

۲۱۷ " میرے نزدیک ممکن ہے کہ آئندہ زمانوں میں میرے جیسے دس ہزار میل (ازالہ اوہام صفحہ ۱۹۹ طبع اوّل) مسیح آجائیں۔“ پھر لیکچر سیالکوٹ صفحہ ۳۲ سے یہ عبارت پیش کی ہے۔”ہذا ضروری ہؤا کہ تمہیں یقین اور محبت کے مرتبے پر پہنچانے کے لئے خدا کے انبیاء و ما بعد وقت آتے رہیں جن سے تم وہ نعمتیں پاؤ۔“ اسی ضمن میں الفضل ۲۵ / اکتوبر ۱۹۲۱ ء سے یہ عبارت بھی پیش کی ہے۔" در حقیقت امت محمدیہ کی شان بھی اسی میں ہے کہ اس میں جہاں صلحاء ، اولیاء، شہداء اور اصد قا پیدا ہوں۔وہاں ایسے بھی انسان ہوں جو خدا سے شرف مکالمه و مخاطبہ حاصل کر کے نبی بن جائیں۔“ یہ عبارات پیش کر کے ”دوسرا پہلو“ کے عنوان کے ماتحت برق صاحب نے ان عبارتوں سے تضاد دکھانے کے لئے بعض اور عبارتیں قطع و برید کر کے پیش کی ہیں۔پہلی عبارت حضرت خلیفۃ السیح الثانی کی کتاب حقیقۃ النبوۃ کے صفحہ ۱۳۸ سے ان الفاظ میں پیش کی ہے۔ہم اس امت میں صرف ایک ہی نبی کے قائل ہیں۔“ دوسری عبارت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی کتاب حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۹۱ طبع اوّل سے ان الفاظ میں پیش کی ہے۔اس امت میں نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا۔دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔“ تیسری عبارت تحفہ گولڑویہ صفحہ ۹۲ طبع اول سے یوں پیش کی ہے۔مسیح موعود ) خاتم خلفائے محمد ی ہے۔"