تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 218 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 218

۲۱۸ برق صاحب کا سوال اس کے بعد برق صاحب نے یہ سوال کیا ہے کہ :- آیا جناب مرزا صاحب واقعی سلسله محمدی کے آخری خلیفہ تھے اگر جواب اثبات میں ہے تو اس ارشاد کا کیا مطلب؟“ اس عاجز کی طرف سے یہ دعویٰ نہیں کہ مسیحیت کا میرے وجود پر خاتمہ ہے۔اور اگر نفی میں ہے تو پھر مسیح موعود خاتم خلفائے محمدی کیسے بن گیا۔اور وہ ممانت نامہ کہاں گئی ؟ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۱۳۱) پیشتر اس کے کہ ہم برق صاحب کے اس سوال کا جواب دیں پہلے ہم ان کی دو پیش کردہ عبارتوں سے پردہ اٹھانا چاہتے ہیں جو انہوں نے تضاد دکھانے کے لئے قطع و برید کے ساتھ پیش کی ہیں۔اس کتاب کے شروع میں وہ کہتے تو یہی ہیں کہ :- ” یہاں یہ عرض کر دینا بے جانہ ہوگا کہ اس کتاب کے تمام حوالوں میں انتہائی دیانت سے کام لیا گیا ہے۔اقتباسات کو نہ تو مسح کیا گیا ہے اور نہ قطع و برید سے حسب منشاء ہٹایا گیا ہے۔بلکہ ہر حوالے میں صاحب کتاب کے منشاء کو مد نظر رکھا گیا ہے۔تاکہ مسئلہ کے تمام پہلو سامنے آجائیں اور احمدی اور غیر احمدی حضرات کو صحیح نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔" (حرف محرمانه صفحه ۱۳) لیکن افسوس ہے کہ وہ حث جیتنے کی رو میں دیانت کے اس خود بیان کردہ معیار پر ثابت قدم نہیں رہ سکے۔انہوں نے کئی جگہ حوالہ جات میں قطع و برید کر کے منشائے تکلم کے بر عکس معنی اخذ کرنے کی کوشش کی ہے۔چنانچہ اس موقعہ پر اپنی کتاب حرف محرمانہ صفحہ ۱۲۰ پر انہوں نے دوسرا پہلو“ کے عنوان سے جو یہ حوالہ پیش کیا