تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 197 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 197

۱۹۷ جناب مرزا صاحب کا استدلاں درست ہے اگر کوئی اور ہوں تو درست نہیں۔“ (حرف محرمانه صفحه ۱۱۲٬۱۱۱) چونکہ برق صاحب کو یہ خطرہ لاحق ہوا کہ اگر رسول کریم سے اس آیت میں آنحضرت سے مراد لئے جائیں تو پھر بانی سلسلہ احمدیہ کا استدلال درست ہو جاتا ہے اور آپ کی صداقت ثابت ہو جاتی ہے۔مگر ان کا دل آپ کو مانا نہیں چاہتا۔بلکہ آپ آزادی پسند ہیں۔اس لئے اس جگہ خلاف منشاء متکلم انکار کے لئے بیہمانہ تلاش کرتے ہوئے انہوں نے رسول کریم سے وحی لانے والا فرشتہ مراد لے لیا ہے۔اور پھر یہ مضحکہ خیز بات لکھنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی کہ : رگ جان کاٹنے کی وعید اس فرشتے سے تعلق رکھتی ہے نہ کہ حضور سے جب بنیاد ہی نہ رہی تو پھر وہ قصر استدلال کیسے قائم رہ سکتا ہے۔جو مرزا صاحب نے صرف اسی بنیاد پر اٹھایا تھا۔کہ رگ جان والی و عید کا تعلق حضور سے ہے۔“ برق صاحب کی تفسیر کارڈ (حرف محرمانه صفحه ۱۱۴) گویا برق صاحب کے نزدیک آیت کا مفہوم یہ من گیا کہ خدا تعالیٰ اس آیت میں یہ فرماتا ہے کہ اگر "رسول کریم یعنی وحی لانے والا فرشتہ ہماری طرف کوئی غلط بات منسوب کرے تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ کر اس کی رگِ جان کاٹ ڈالیں۔مگر برق صاحب کے معنی تب درست ہو سکتے ہیں جب کہ :- اول :- یہ بات کافروں کو تسلیم شدہ ہو کہ فرشتے بھی انسان کی طرح جھوٹ بول سکتے ہیں۔دوم :۔یہ بھی انہیں مسلم ہو کہ فرشتے بھی مادی وجود رکھتے ہیں اور انسان کی طرح گردن اور گردن میں شاہرگ بھی رکھتے ہیں۔جس کے کاٹنے سے ان کی ہلاکت واقع