تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 177 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 177

166 مسیح کی پیدائش عیسائی چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی بن باپ ولادت کو ان کے خدا کا بیٹا ہونے کی دلیل قرار دیتے ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود نے یہ عبارت لکھی۔" جس حالت میں برسات کے دنوں میں ہزار ہا کیڑے مکوڑے خود خود پیدا ہو جاتے ہیں۔عیسی کی اس ( معجزانہ) پیدائش سے کوئی بزرگی انکی ثابت نہیں۔“ (چشمه مسیحی صفحه ۱۸ طبع اول) یہ عبارت عیسائیوں کے جواب میں ہے اب جناب برق صاحب بتائیں۔کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے من باپ پیدا ہونے سے ان کی دوسرے انبیاء اور آنحضرت سے پر کیا بزرگی ثابت ہوتی ہے ؟ خدا تعالیٰ تو قرآن مجید میں حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش کو آدم کی مثل ہی قرار دیتا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔۔إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَل آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُراب (ال عمران : ٢٠) یعنی بیشک عیسی علیہ السلام کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی مثال کی طرح ہے۔آدم کو اس نے مٹی سے پیدا کیا تھا۔پس جب حضرت مسیح اور آدم دونوں مٹی سے پیدا ہوئے تو اب حضرت مسیح کا من باپ پیدا ہو نا کیسے ان کے خدا کا بیٹا ہونے کی دلیل ہو سکتا ہے ؟ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے تجربہ بتایا ہے کہ برسات کے دنوں میں ہزار ہا کیڑے مکوڑے خود ( یعنی بلا ماں باپ ) پیدا ہو جاتے ہیں تو پھر مسیح کا من باپ پیدا ہو نا ان کی الوہیت اور خدا کا بیٹا ہونے کی دلیل کس طرح ہو سکتی ہے۔مردانہ صفت عیسائی آنحضرت ﷺ کے زیادہ نکاحوں پر ناپاک حملہ کرتے تھے اور مسیح کے نکاح نہ کرانے اور مُجرد رہنے کو ان کی آنحضرت علہ پر فضیلت قرار دیتے تھے