تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 176 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 176

الہی سے ملتی ہے جیسے سلیمان کا وہ معجزہ جو صَرُحٌ مُّمَرَّدُ مِنْ قَوَارِيرَ (النمل: ۴۵) ہے جس کو دیکھ کر بھیس کو ایمان نصیب ہوا۔اب جاننا چاہیے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کا معجزہ حضرت سلیمان کی طرح صرف عقلی تھا۔“ پس یہ کس قدر ظلم ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تریبی کارروائیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو ان کا معجزہ قرار دیتے ہیں جو خارق عادت عقل سے ظہور میں آتا تھا مگر جناب برق صاحب شعبدہ بازی کا لفظ حضرت اقدس کی عبارت کے در میان پریکٹ میں داخل کر کے اپنی دیانت کا ثبوت دے رہے ہیں۔دوسری عبارت دوسری عبارت جو برق صاحب نے لکھی ہے۔اس کے درمیانی حصوں کا چھوڑنا تو کوئی غلط تاثر پیدا نہیں کرتا البتہ اس کے بعد کے حصہ کو ترک کر دینا ضرور غلط تاثر پیدا کر سکتا ہے۔بعد کا حصہ یوں ہے۔لیکن ہمارے نبی ﷺ نے ان جسمانی امور کی طرف توجہ نہیں فرمائی اور تمام زور اپنی روح کا دلوں میں ہدایت پیدا ہونے کے لئے ڈالا اسی وجہ سے تحمیل نفوس میں سب سے بڑھ کر ر ہے۔یہ تقابل بھی عیسائیوں کے مقابلہ میں حضرت مسیح علیہ السلام اور آنحضرت ﷺ کے درمیان دکھایا گیا ہے۔چونکہ عیسائیوں نے حضرت مسیح کو خدا مان رکھا ہے اس لئے لکھا گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام آنحضرت ﷺ کے بالتقابل کوئی خاص کارروائی توحید کو قوم کے دلوں میں اٹھانے کی نسبت نہیں رکھتے۔