تحقیقِ عارفانہ — Page 590
۵۹۰ حرف مجرمانہ قرار دی جانے کی مستحق ہے یا نہیں ؟ : - "ایک مکھی کے خواص و عجائبات کی قیامت تک تفتیش۔۔۔کرتے جائیں تو وہ کبھی ئبات کی قیامہ ختم نہیں ہو سکتی۔“ اس عبارت میں بھی برقی صاحب نے جس جگہ نقطے دیئے ہیں وہاں سے دانستہ تفتیش کے آگے تحقیقات کا لفظ حذف کر دیا ہے۔اور بھی " کی جگہ ”وہ لکھ دیا ہے۔تا اپنے اعتراض کو صحیح قرار دے سکیں۔پوری عبارت ملاحظہ ہو جو یوں ہے :- ”ایک مکھی کے خواص و عجائبات کی قیامت تک تفتیش و تحقیقات کرتے جائیں تو بھی کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔“ اس عبارت میں ختم نہیں ہو سکتی“ کے الفاظ تفتیش و تحقیقات سے متعلق ہیں نہ کہ ”خواص و عجائبات“ کے متعلق مراد یہ ہے کہ تفتیش و تحقیقات کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔: "خدا کے مامورین کے آنے کے بھی ایک موسم ہوتے ہیں۔“ اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ موسم مفرد ہے اور ہوتے ہیں جمع ہے۔الجواب یہاں موسم بطور اسم جنس کے استعمال ہوا ہے جو جمع کا فائدہ دے رہا ہے۔اور ایک" کا لفظ خاص کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔مراد یہ ہے کہ خاص موسم ہوتے ہیں۔بعض الفاظ کے استعمال پر اعتراضات الفاظ کا غلط استعمال“ کے عنوان کے تحت برق صاحب نے بعض الفاظ درج کئے ہیں جن میں بعض غلطیاں سہو کتابت سے متعلق ہیں برق صاحب نے ازالہ اوہام