تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 30 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 30

۳۰ کے فیض کے اثر سے اثر پذیر ہیں اس لئے ان میں وصف نبوت آپ کے مقابلہ میں بالعرض پایا گیا ہے۔نہ بالذات اب دیکھ لیجئے زید کی مہر اور عدالت کی مہر اور مجسٹریٹ کی مہر کے یہ معنی نہیں ہو سکتے۔اس لئے کہ زید اور عدالت اور مجسٹریٹ تو اس مہر پر قابض اور متصرف ہوتے ہیں اور اس طرح ان مثالوں میں اضافت تملیکی پائی جاتی ہے۔اور دوسرے انبیاء آنحضرت ﷺ کے مالک اور آپ پر قابض نہیں لہذا اس جگہ اضافت تملیکی نہیں۔لہذا ان مثالوں پر خاتم النبیین کی اضافت کا قیاس نہیں کیا جاسکتا۔فتد بر و لاتكن من الغافلين۔برق صاحب کی دوسری علمی لغزش جس طرح برق صاحب نے خاتم النبیین کی اضافت کا زید کی مہر عدالت کی میر اور مجسٹریٹ کی مہر پر قیاس کر کے جو محض تملیکی اضافت کی مثالیں ہیں سخت علمی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔اسی طرح وہ خاتم النہین کی من مانی تغییر کرنے کے لئے ایک نیا قاعده ایجاد کر کے بھی سخت علمی لغزش کے مر تکب ہوئے ہیں۔آپ نے ذیل کی تین مثالیں ا ارض الله (خدا کی زمین) ارض مضاف اللہ مضاف الیہ عبد الله (اللہ کا بندہ) عبد مضاف اللہ مضاف الیہ - خاتم زر (سونے کی انگوٹھی) خاتم مضاف اور زر مضاف الیہ - دے کر لکھا ہے کہ :۔پہلی مثال میں ارض مخلوق اور اللہ اس کا خالق ہے۔دوسری مثال میں عبد مخلوق اور اللہ اس کا خالق ہے۔تیسری عالم زر سے مراد ہے زر سے بنی ہوئی انگو ٹھی۔یہ مثالیں دے کر جناب برق صاحب لکھتے ہیں :- دنیا کی کسی بھی زبان میں ایک بھی ایسا مضاف موجود نہیں جو مضاف الیہ کا