تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 104 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 104

۱۰۴ شارع نبی کا ظہور آپ کی ختم نبوت کے منافی ہے۔پس اس سے بڑھ کر خاتم الانبیاء کی شان عظیم کی کیا بتک ہو سکتی ہے کہ مسیح کا اصالت انزول تسلیم کیا جائے جو مستقل نہیں تھے جبکہ ان کا امتی بننا محال ہے۔ایک اعتراض اس موقعہ پر برق صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ ۴۶ پر لکھا ہے۔جو دیوار مسیح کی راہ میں حائل تھی وہ مسیح موعود کو بھی آنے سے روک سکتی تھی۔یہ تو نہیں ہو سکتا تھا کہ ایک دیوار ایک پرانے رسول کو روک دے اور نئے رسول کے آنے پر اس میں شگاف پڑ جائے۔“ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ سوال در حقیقت قلت مدیر اور منشاء متکلم کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود تو یہ بتارہے ہیں کہ مستقل نبی کی آمد کے لئے خاتم النعمیین کی دیوار حائل ہے مگر امتی نبی کے لئے یہ دیوار حائل نہیں ہو سکتی۔کیونکہ امتی جو کچھ پاتا ہے اپنے نبی متبوع کی پیروی سے پاتا ہے اور پیروی کا راستہ اور اس پیروی سے مدارج روحانیہ کا ملنا قرآن مجید ممتنع قرار نہیں دیتا۔بلکہ اس کی امید دلاتا ہے جیسا کہ مَن يُطع الله وَالرَّسُولَ فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِم مِنَ النبيِّينَ الآية (النساء : ۷۰) سے ظاہر ہے ہمارے عقیدہ کی رو سے آنحضرت ﷺ کے بعد مستقل نبی نہ نیا آسکتا ہے نہ پرانا۔اور آنحضرت ﷺ کی ظلیت میں کمالات نبوت کے حاصل کرنے کا دروازہ آیت مذکور و بالا کھلا قرار دیتی ہے۔خود حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں۔وہ خاتم الانبیاء ہے مگر ان معنوں سے نہیں کہ آئندہ اس سے کوئی روحانی فیض نہیں ملے گا۔بلکہ ان معنوں سے کہ وہ صاحب خاتم ہے بجز اس کی مہر کے کوئی