تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 497 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 497

کے مطابق ہے اس لئے جو حدیث مخالف قرآن ہو سمجھو وہ آپ کا فرمان نہیں۔آنحضرت کے ارشاد کے متعلق حضرت مسیح موعود کا عقیدہ مصنف عشرہ نے بھی ان الفاظ میں بیان کیا ہے سے اقتدائے قول او در جانِ ماست هر چه زو ثابت شود ایمان ماست در تخمین فارسی ) ناظرین کرام ! ہمارے اس مختصر بیان سے آپ بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بعثت کی غرض یہی ہے کہ تا قرآن مجید کی عزت قائم ہو، اس کی عظمت کا سکہ دنیا میں جاری رہے۔مگر افسوس کہ معترض پیٹیا لوی اس ضمن میں بھی غلط بیانی سے باز نہیں آیا۔اب ہم ذیل میں اس کی باتوں کا جواب لکھتے ہیں۔(۱) قوله "مرزا صاحب ازالہ اوہام صفحہ اے سلالہ میں ایک مجہول الاحوال شخص کی زبانی کسی مجذوب کا ۳۰-۳۱ سال پیشتر کا کشف بیان کر لکھتے ہیں کہ میں قرآن کی غلطیاں نکالنے کے لئے آیا ہوں جو تفسیروں کی وجہ سے واقعہ ہو گئی ہیں۔پھر آگے چل کر اسی ازالہ اوہام صفحہ ۳۸۰ میں لکھتے ہیں کہ قرآن زمین سے اُٹھ گیا تھا میں قرآن کو آسمان پر سے لایا ہوں“ قرآن شریف کا زمین سے اُٹھ جانا اور اس میں غلطیوں کا ہونا نص قرآنی انا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ کے قطعی بر خلاف ہے۔“ (عشرہ صفحہ ۱۱۰) اقول - (الف) یه کشف بزرگ گلاب شاہ مجذوب کا ہے جو ضلع لدھیانہ میں نہایت متقی ، پارسا، اور ولی اللہ مشہور تھے۔انہوں نے اپنے ایک دوست میاں کریم بخش صاحب صالح موحد سے اس کا ذکر کیا اور علامات بتا کر فرمایا کہ عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے اور اب قادیان میں عیسی جوان ہو گیا ہے۔وہ جب دعویٰ کرے گا تو مولوی اس کے مخالف ہو جائیں گے وغیرہ وغیرہ۔میاں کریم بخش کو مجہول الاحوال“ کہنا بدترین لے اس کشف کا ذکر بڑے اور چھوٹے سائز کی کتاب پر صفحہ ۲۸۶ صفحہ ۷۰۴ سے علی الترتیب شروع ہوتا ہے۔عشرہ کا حوالہ غلط ہے۔ایسا ہی صفحہ ۳۸۰ کا حوالہ بھی غلط ہے۔(ابوالعطاء) (497)