تفہیماتِ ربانیّہ — Page 74
بعد ازاں آن قادر و رپ مجید روح عیسی اندران مریم دمید پس پخش رنگ دیگر شد عیاں زاد زاں مریم مسیح این زماں زیں سبب شد ابن مریم نام من زانکه مریم بود اول گام من بعد ازاں از نفح حق عیسی شدم شد ز جائے مریمی برتر قدم (حقیقة الوحی صفحه ۳۳۹) اے تمام لوگو! جو قرآن مجید کو خدا کا کلام اور نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا برحق رسول مانتے ہو بتلاؤ کہ حضرت مرزا صاحب نے جو کہا وہ عین منشاء خدا اور رسول نہیں ؟ کیا اہلِ تصوف کا یہی طریق نہیں؟ اے کاش تم کو بصیرت دی جائے! دعوی الوہیت کے اعتراض کا جواب نویں نمبر پر مصنف نے حضرت اقدس کی طرف ”خدائی کا دعوی منسوب کیا ہے جو منجملہ اس کی دیگر مفتریات کے ایک ہے اور بطور دلیل آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۶۴ کے کشف کو پیش کیا ہے جس کا ترجمہ اس کے اپنے الفاظ میں یہ ہے :- میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ہو بہو اللہ ہوں اور یقین کیا کہ میں وہی ہوں۔“ (عشر کامله صفحه ۳۳) خواب اور ظاہر۔ہماری طرف سے اس اعتراض کے حسب ذیل پانچ جواب ہیں :۔جواب اوّل۔یہ ایک خواب ہے اور رویا و کشف کو ظاہر پر محمول کرنا صریح نادانی ہے اور پھر اس کی بناء پر اس زمانہ کے موحد اعظم پر الزام شرک لگانا سراسر ظلم ہے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اصح الکتب بعد کتاب اللہ میں لکھا ہے کہ سرور کائنات صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- " رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سَوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ۔“ الحديث ( صحیح مسلم الجزء الثانی صفحه ۲۸۸ کتاب الرؤیا ) میں نے سونے کے دونگن اپنے ہاتھوں میں پہنے ہوئے دیکھے اور وہ مجھے بہت برے معلوم ہوئے الخ حالانکہ آپ خود فرماتے ہیں کہ سونا پہنا مردوں پر حرام ہے۔تو کیا علماء دیوبند اور دیگر معاندین یہ فتویٰ دیں گے کہ نعوذ باللہ حضور نے فعل حرام کا ارتکاب کیا؟۔74