تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 234 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 234

بھی امور مشہودہ محسوسہ میں سے ہونی چاہئے۔سواب اسی کے موافق ظہور میں آیا یعنی تطہیر بھی صرف نظری نہیں بلکہ محسوس طور پر ہوگئی اور لاکھوں انسانوں نے اس جسم کی آنکھ سے دیکھ لیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر میں موجود ہے۔66 (رساله مسیح ہندوستان میں صفحہ ۵۲) (۲) یہ خدا کا ارادہ تھا کہ وہ چمکتا ہو احربہ، اور وہ حقیقت نما بر ہان، که جوصلیبی اعتقاد کا خاتمہ کرے، اس کی نسبت ابتداء سے یہی مقدر تھا کہ مسیح موعود کے ذریعہ سے دنیا میں ظاہر ہو کیونکہ خدا کے پاک نبی نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ صلیبی مذہب نہ گھٹے گا اور نہ اس کی ترقی میں فتور آئے گا جب تک کہ مسیح موعود دنیا میں ظاہر نہ ہو۔اور وہی ہے جو کسر صلیب اس کے ہاتھ پر ہوگی۔اس پیشگوئی میں یہی اشارہ تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں خدا کے ارادہ سے ایسے اسباب پیدا ہو جا ئیں گے جن کے ذریعہ سے صلیبی واقعہ کی اصل کھل جائے گی۔تب انجام ہوگا اور اس عقیدہ کی عمر پوری ہو جائے گی لیکن نہ کسی جنگ اور لڑائی سے، بلکہ محض آسمانی اسباب سے ، جو علمی اور استدلالی رنگ میں دنیا میں ظاہر ہوں گے۔یہی مفہوم اس حدیث کا ہے جو صحیح بخاری اور دوسری کتابوں میں درج ہے۔پس ضرور تھا کہ آسمان ان امور اور ان شہادتوں اور ان قطعی اور یقینی ثبوتوں کو ظاہر نہ کرتا جب تک کہ مسیح موعود دنیا میں نہ آتا۔اور ایسا ہی ہوا۔اور اب سے جو وہ موعود ظاہر ہوا، ہر ایک کی آنکھ کھلے گی اور غور کرنے والے غور کریں گے کیونکہ خدا کا مسیح آ گیا۔اب ضرور ہے کہ دماغوں میں روشنی ، اور دلوں میں توجہ، اور قلموں میں زور ، اور کمروں میں ہمت پیدا ہو۔اور اب ہر ایک سعید کو فہم عطا کیا جائے گا اور ہر ایک رشید کو معقل دی جائینگی۔کیونکہ جو چیز آسمان میں چمکتی ہے وہ ضرور زمین کو منور کرتی ہے۔مبارک وہ جو اس روشنی سے حصہ لے اور کیا ہی سعادتمند وہ شخص ہے جو اس ٹور میں سے کچھ پاوے۔( مسیح ہندوستان میں صفحہ ۶۲) (234)