تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 704 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 704

صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے تیرہ سو برس پہلے فرما دیا ہے کہ مسیح موعود کے آنے پر تمام تلوار کے جہاد ختم ہو جائیں گے۔سواب میرے ظہور کے بعد تلوار کا کوئی جہاد نہیں۔ہماری طرف سے امان اور صلح کاری کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔“ (خطبہ الہامیہ ) آپ کو بار بار علماء کی شرانگیزی کے دفعیہ کے لئے انگریزی حکومت پر اپنے مؤقف کی وضاحت کرنی پڑی اور شکریہ ادا کرنا پڑا۔یہ ویسی ہی صورت حال تھی جو حضرت مسیح ناصری کو یہودی علماء کی وجہ سے رومی حکومت کے ساتھ پیش آئی جو ہرگز قابل اعتراض نہیں بلکہ قرآن مجید کے مطابق سنت انبیاء ہے۔ہمارا چیلنج علماء اور مسلمان زعماء نے انگریزی حکومت کی تعریف اور خدمت کرنے پر جاگیریں اور انعام لئے مگر حضرت مسیح موعود نے محض اسلام کی صحیح تعلیم کی اشاعت کے لئے یہ سب کچھ کیا۔کوئی بتائے کہ آپ نے یا جماعت احمدیہ نے حکومت سے کوئی فائدہ اُٹھایا ہو؟ ہر گز نہیں۔پس غیر احمدیوں کا اعتراض بے کار ہے۔کیا اتنے جغادری علماء کے فتووں کے بعد انگریزوں کو قادیان کے ایک گمنام شخص کو کھڑا کرنے کی ضرورت تھی اور وہ بھی ان عقائد کے ساتھ جن کا ذکر او پر ہو چکا ہے۔کیا انگریز کا سر الصلیب کو اپنا نمائندہ بنا سکتے تھے؟ چاہئے کہ مخالفین احمدیت اب اس جھوٹے پروپیگینڈا کو ترک کر دیں * (704)