تفہیماتِ ربانیّہ — Page 705
۱۲ فصل هو وازدم احمدیت اور اُس کے عقائد قوم کے لوگو ! ادھر آؤ کہ نکلا آفتاب وادئی ظلمت میں کیا بیٹھے ہو تم لیل و نہار اسلام واحمد نیت اس زندہ اور کامل یقین کا نام ہے جو انسان کا منتہائے مقصد ہے۔وہ یقین انسان میں ایک پاک تبدیلی پیدا کر کے اس کے سفلی خیالات اور نا پاک جذبات کو بھسم کر کے اس کو آسمانی اور روحانی وجود بخشتا ہے۔خدا تعالیٰ کی خالص توحید، ملائکه، کتب آسمانی ، رسل ربانی ، قیامت ، حشر و نشر اور سب ایمانیات کے ماننے کا نام احمدیت ہے۔گویا آج احمدیت ہی حقیقی اسلام ہے۔مسلمان کہلانے والے اسلام کے مغز سے بے بہرہ تھے۔عالم باہم دست و گریباں ہورہے تھے۔امراء عیش پرستی میں منہمک تھے۔اسلام ان کی زبانوں پر تھا مگر دل ایمان سے خالی تھے۔وہ اسلام کے دعویدار تھے مگر اسلام کو ان کے نام سے عار تھی۔وہ بعض اسلامی اعمال بجالاتے تھے مگر نورانیت سے خالی تھے۔ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں رہ گئی رسم اذاں شانِ بلالی نہ رہی رہ گیا فلسفہ تلقین غزالی نہ رہی اس تمام معکوس حالت کا موجب یہی تھا کہ اُن کے عقائد خراب ہو چکے تھے اور وہ اللہ تعالیٰ کی توحید سے غافل اور اس کے سب سے بڑے اور پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت سے بے خبر تھے۔انہوں نے نصاریٰ کی اتباع میں حضرت مسیح علیہ السلام کے (705)