تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 703 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 703

اس لیئے ہر طرح لوگوں کو ہر ایک مذہب کے اصول اور دلائل پر کھنے اور ان پر غور کرنے کا موقع مل گیا ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ ہم بار بار اپنی تصنیفات میں اور اپنی تقریروں میں گورنمنٹ انگلشیہ کے احسانوں کا ذکر کرتے ہیں۔( روئیداد جلسہ دُعا) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مذہبی آزادی سے فائدہ اُٹھا کر اسلام کی حقانیت کا اثبات اور عیسائیت، برہمو دھرم، آریہ مت اور دیگر مذاہب باطلہ کا ابطال اس شان سے فرمایا کہ حقیقی مسلمانوں کے دل باغ باغ ہو گئے اور جماعت احمد یہ ترقی کرنے لگی۔مولویوں کی حاسدانہ جھوٹی مخبریاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کامیابی سے علماء کی حالت دگرگوں ہوگئی ، ان کا عجز عالم آشکارا ہو گیا اس لئے انہوں نے فتویٰ تکفیر کے ہنگامہ کے علاوہ کمبینہ انداز میں خفیہ اور علانیہ گورنمنٹ کو بھڑ کا نا شروع کر دیا۔پادری آگے ہی آتش در فعل تھے ، مقامی انگریز حکمران بھی احمد یہ تحریک سے ناراض تھے۔حضرت مسیح موعود کی خفیہ پولیس کے ذریعہ نگرانی ہورہی تھی۔علماء کی انگیخت کے دو نمونے ملاحظہ فرمائیے۔(۱) مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے لکھا :- دد گورنمنٹ کو اِس کا اعتبار کرنا مناسب نہیں اور اس سے پر حذر رہنا ضروری ہے ورنہ اس مہدی کا دیانی سے اس قدر نقصان پہنچنے کا احتمال ہے جو مہدی سوڈانی سے نہیں پہنچا۔“ (اشاعۃ السنہ جلد ۱,۱۶ حاشیه صفحه ۱۸۹۳۱۶۸ء) (۲) منشی محمد عبد اللہ نے کتاب شہادت قرآنی میں حضرت مسیح موعود کے متعلق لکھا کہ :- ایسے ہی دیگر آیات قرآنیہ اپنے چیلوں کو سنائنا کر گورنمنٹ سے جنگ کرنے کے لئے مستعد کرنا چاہتا ہے۔“ شہادت قرآنی مطبوعہ اسلامی سٹیم پریس ۱۹۰۵ء صفحه ۲۰) حضرت مسیح موعود کا واضح موقف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مؤقف واضح بھتا کہ رسول کریم (703)