تفہیماتِ ربانیّہ — Page 588
بِأَنْوَاعِ الْآفَاتِ أُبِيْدُهُمْ مِنْ تَحْتِ السَّمَوَاتِ وَسَتَنْظُرُ مَا أَفْعَلُ بِهِمْ وَكُنَا عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَادِرِينَ - إِنِّي أَجْعَلُ نِسَاءَهُمْ أَرَامِلَ وَأَبْنَاءَهُمْ يَتَامَى وَبُيُؤْتَهُمْ خَرِبَةً لِيَذُوقُوْا طَعْمَ مَا قَالُوْا وَمَا كَسَبُوا وَلَكِنْ لَا أُهْلِكُهُمْ دَفْعَةً وَاحِدَةً بَلْ قَلِيلًا قَلِيلًا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ وَيَكُوْنُوْنَ مِنَ التَّوَّابِينَ إِنَّ لَعْنَتِى نَازِلَةٌ عَلَيْهِمْ وَعَلَى جُدْرَانِ بُيُوتِهِمْ وَعَلَى صَغِيْرِهِمْ وَ كَبِيْرِهِمْ وَنِسَاءِ هِمْ وَرِجَالِهِمْ وَنَزِيْلِهِمْ الَّذِئ دَخَلَ أَبْوَابَهُمْ وَكُلُّهُمْ كَانُوا مَلْعُونِينَ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَطَعُوا تَعَلَّقَهُمْ مِنْهُمْ وَبَعْدُوا مِنْ مَجَالِسِهِمْ فَأُوْلَئِكَ مِنَ الْمَرْحُوْمِينَ۔( آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۶۹) ترجمہ - اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے ان لوگوں (احمد بیگ اور اس کے متعلقین ) کی نافرمانی اور سرکشی کو دیکھا۔میں عنقریب اُن پر مختلف آفات لاؤں گا۔میں اُن کو آسمانوں کے نیچے سے تباہ و برباد کر دوں گا۔اور تو دیکھے گا کہ میں اُن سے کیا کرتا ہوں۔ہم ہر چیز پر قادر ہیں۔میں اُنکی عورتوں کو بیوہ ، اُن کے لڑکوں کو یتیم ، اور اُن کے گھروں کو ویران کر دوں گا تا کہ وہ اپنی باتوں اور افعال کا مزہ چکھیں۔لیکن میں اُن کو یکدفعہ ہلاک نہ کروں گا، بلکہ آہستہ آہستہ اور تھوڑے تھوڑے کر کے ، تاکہ وہ رجوع کر سکیں اور تو بہ کرنے والے بن جائیں۔یقینا میری لعنت اُن پر نازل ہوگی۔اور اُن کے گھروں کی دیواروں پر، اُن کے چھوٹے ، بڑے، مرد، عورتوں، اور مہمانوں پر بھی ، جو اُن کے دروازوں میں داخل ہوں ، لعنت پڑے گی۔اور وہ سب ملعون ہوں گے۔بجز اُن کے جو ایمان لائیں اور نیک کام کریں۔اور ان لوگوں سے قطع تعلقات کر کے اُن کی مجلسوں سے دُور رہیں۔سو ایسے لوگ خدا کی رحمت کے نیچے ہوں گے۔“ ناظرین! یہ پانچ اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے الفاظ میں آپ کے سامنے ہیں۔حضرت اقدس نے اس پیشگوئی کو بیسیوں مقامات پر ذکر کیا ہے۔(588)