تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 587 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 587

رحمت کے نشان ان پر نازل کرے اور ان بلاؤں کو دفع کر دیوے جو نزدیک چلی آتی ہیں۔لیکن اگر وہ رد کریں تو ان پر قہری نشان نازل کر کے ان کو متنبہ کرے۔“ ( اشتہار ۱۵ جولائی ۱۸۸۸ء تحقیق لاثانی صفحه ۲۸) (ب) " عربی الہام اس بارے میں یہ ہے۔كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِؤُنَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ وَيَرُدُّهَا إِلَيْكَ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ الله اِنَّ رَبَّكَ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ أنْتَ مَعِي وَأَنَا مَعَكَ عَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُوداً “ (اشتہار ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء) (ج) " خدا تعالیٰ نے اس عاجز کے مخالف اور منکر رشتہ داروں کے حق میں نشان کے طور پر یہ پیشگوئی ظاہر کی ہے، کہ ان میں سے جو ایک شخص احمد بیگ نام ہے، اگر وہ اپنی بڑی لڑکی اس عاجز کو نہیں دے گا، تو تین ✓ برس کے عرصہ تک بلکہ اس سے قریب فوت ہو جائے گا۔اور وہ جو نکاح کرے گا وہ روز نکاح سے اڑھائی برس کے عرصہ میں فوت ہو گا۔اور آخر وہ ت ہوگا۔او عورت اس عاجز کی بیویوں میں داخل ہوگی۔( حاشیہ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء مطبوعه بار دوم ریاض ہند پریس ) (1) " رَتَيْتُ هَذِهِ الْمَرْأَةَ وَآثَرَ الْبُكَاءِ عَلَى وَجْهِهَا فَقُلْتُ أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ تُوْبِى تُوْبِ فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِبِكِ وَالْمُصِيْبَةُ نَازِلَةٌ عَلَيْكِ يموتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كِلابُ مُتَعَدِدَةٌ “ تتمہ اشتہار ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء حاشیہ) ترجمہ۔میں نے اس عورت ( محمدی بیگم کی نانی ) کو رویا میں دیکھا اور رونے کے آثار اُس کے چہرہ پر تھے۔میں نے کہا اے عورت تو بہ کر تو بہ کر ورنہ بلا تیری اولاد پر پڑے گی۔اور ایک عظیم مصیبت تجھ پر نازل ہوگی۔ایک شخص مر جائے گا اور اس کی طرف سے بہت سے کتے باقی رہ جائیں گے۔“ (ن) " قَالَ (اللَّهُ) إِنِّي رَأَيْتُ عِصْيَانَهُمْ وَ طُغْيَانَهُمْ فَسَوْفَ أَضْرِبُهُمْ (587)