تفہیماتِ ربانیّہ — Page 521
بزرگ نانی جو ایک طور سے دادی بھی تھی یعنی را حاب کسی یعنی کنجری تھی۔دیکھو یشوع ۲-۱، اور دوسری نانی جو ایک طور سے دادی بھی تھی اس کا نام تمر ہے۔یہ خانگی بدکار عورتوں کی طرح حرام کار تھی۔دیکھو پیدائش ۳۸-۱۶ سے ۳۰، اور ایک نانی یسوع صاحب کی جو ایک رشتہ سے دادی بھی تھی بنت سبع کے نام سے موسوم ہے۔یہ وہی پاکدامن تھی جس نے داؤد کے ساتھ زنا کیا تھا۔دیکھو ۲ سموئیل ۱۱۔۲۔“ ست بچن صفحه ۱۶۸) ناظرین! اس اقتباس سے آپ کو خوب معلوم ہو چکا ہے کہ حضرت نے یہ بیان بائیبل کے مسلما۔کے لحاظ سے لکھا ہے اور حوالہ دیکر لکھا ہے جیسا کہ مولوی رحمت اللہ صاحب مہاجر بھی لکھ چکے ہیں۔بس اب بھی اس کو الزامی جواب نہ سمجھنا بلکہ عقیدہ قرار دینا پرلے درجہ کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے۔پٹیالوی صاحب کی شرمناک خیانت مصنف عشرہ کاملہ نے دیگر بہتانات کے ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایک بڑا بہتان یہ باندھا ہے کہ حضور سے منسوب کر کے حسب ذیل عبارت لکھی ہے :۔یہ بات پوشیدہ نہیں کہ کس طرح پر وہ (حضرت عیسی ) نامحرم جوان عورتوں سے ملتا تھا اور کس طرح ایک بازاری عورت سے عطر ملوا تا تھا۔وہ ایک لڑکی پر عاشق ہو گیا۔اور جب استاد کے سامنے اس کے حسن و جمال کا تذکرہ کر بیٹھا تو استاد نے اُسے عاق کر دیا۔الحکم ۲۱ فروری ۱۹۰۲ء (عشره کامله صفحه ۱۱۵) قارئین کرام ! قطع نظر اس سے کہ اخبار الحکم کے اس پرچہ کے کلمات طیبات کا رُوئے سخن ایک عیسائی کی طرف ہے اور ساری گفتگو از روئے بائیبل ہے نیز ان عبارتوں میں حضرت مسیح علیہ السلام کی بجائے عیسائیوں کا فرضی یسوع مراد ہے۔ہم معترض پٹیالوی کی خیانت کو قابل نظر انداز نہیں سمجھتے۔ناظرین کرام ! آپ معترض کے الفاظ کو زیر نظر رکھ کر اخبار الحکم میں سے اصل الفاظ ملاحظہ فرمائیں۔لکھا ہے :- 521