تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 522 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 522

" ایک یہودی نے یسوع کی سوانح عمری لکھی ہے اور وہ یہاں موجود ہے اُس نے لکھا ہے کہ یسوع ایک لڑکی پر عاشق ہوگیا تھا اور اپنے استاد کے سامنے اس کے حسن و جمال کا تذکرہ کر بیٹھا تو استاد نے اُسے عاق کر دیا۔“ الحكم مؤرخہ ۲۱؍ فروری ۱۹۰۲ ء صفحه ۳ کالم ۲) اُف ! اتنی تحریف اور ایسا جھوٹ ! 3 اللہ اللہ خاتمہ ہی کر دیا تحریف کا۔ہمارے حضرت نے ایک دوسرے موقع پر تحریر فرمایا ہے :۔” ایک شریر یہودی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک بریگا نہ عورت پر آپ (حضرت مسیح) عاشق ہو گئے تھے لیکن جو بات دشمن کے منہ سے نکلے وہ قابل اعتبار نہیں آپ خدا کے مقبول اور پیارے تھے۔خبیث ہیں وہ لوگ جو آپ پر یہ تہمتیں لگاتے ہیں۔“ (اعجاز احمدی صفحہ ۲۵) معترض کے دو اور غلط استدلال (1) معترض پٹیالوی لکھتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب ”مسلمانوں کے ڈر سے دکھلاوے کے لئے اس طرح بھی لکھتے ہیں معجزات انبیاء سابقیں آنچه در قرآن بیانش بالیقیں بر همه از جان و دل ایمان ماست هر که انکار کند از اشقیاست (عشره صفحه (۱۱۹) گویا تسلیم کر لیا کہ حضرت اقدس حضرت مسیح کے معجزات کو قرآن مجید کے بیان کے مطابق مانتے تھے۔مسلمانوں کا ڈریا ان کو دکھلاوے کی بھی ایک ہی کہی۔مسیح کی موت کا اعلان کرتے ہوئے نہ ڈرے، دعوی نبوت کرتے وقت ڈر پیدا نہ ہوا۔جماعت کو غیر احمدی مکذبین سے بکتی منقطع کرتے وقت ڈریا دکھلاوے کا خیال نہ آیا۔صرف حضرت مسیح کے معجزات کے لئے ان کا ڈر ہو سکتا تھا۔العجب ثم العجب۔(۲) معترض حضرت مسیح موعود کے فقرہ میں ڈرتا ہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا“ سے استدلال کرتا ہے کہ حضرت کے نزدیک مسیح ناصری شرابی (522)