تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 321 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 321

نہر اس لیے میں علامہ عبد العزیز کہتے ہیں کہ آج تک کوئی بھی ایسا مفتری نہیں گزرا جس کو لمبے عرصہ تک مہلت ملی ہو۔امام ابن القیم نے بھی اسی دلیل کو پیش کیا ہے۔بلکہ عیسائی مناظر کے لئے اسے ایک ایسا قطعی برہان قرار دیا ہے جس پر اسے خاموش ہونا پڑا۔مولوی ثناء اللہ امرتسری نے بھی لکھا ہے کہ :۔نظام عالم میں جہاں اور قوانین خداوندی ہیں یہ بھی ہے کہ کا ذب مدعی نبوت کی ترقی نہیں ہوا کرتی بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔واقعات گزشتہ سے بھی اس امر کا ثبوت پہنچتا ہے کہ خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کو سر سبزی نہیں دکھائی۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں باوجود غیر متناہی مذاہب ہونے کے جھوٹے نبی کی امت کا ثبوت مخالف بھی نہیں بتلا سکتے۔“ ( مقدمہ تفسیر ثنائی صفحہ ۱۷) اسی صفحہ کے حاشیہ میں لکھتے ہیں :- دعوی نبوت کا ذب مثل زہر کے ہے جو کوئی زہر کھائے گا ہلاک ہو گا۔“ ناظرین کرام ! غور طلب یہ امر ہے کہ یہ تمام لوگ مفتری کی جلد ہلاکت کا دعوی کریں اور اس کے خلاف ایک نظیر نہ ہو۔براہین قرآنیہ ز بر دست طور پر اس کی مؤید ہوں مگر معترض پٹیالوی اس دعوی کو افتراء ، جھوٹ اور دھو کہ قرار دے ع ایں چہ بواجبی است۔یہ سب ہاتھ پاؤں اس لئے مارے جارہے ہیں تا اس معیار کے رُو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت روز روشن کی طرح ظاہر نہ ہو سکے۔مگر کون ہے جو خدا کے کاموں کو روک سکے۔آنکھیں بند کرنے سے سورج کا کیا نقصان سے گرنه بیند بروز شیره چشم و چشمه آفتاب را چه گناه پیشگوئی محمدی بیگم کے سلسلہ میں افتراؤں کا جواب معترض پیٹیالوی نے لکھا ہے :- چوتھا افتراء۔”اس خدائے قادر وحکیم مطلق نے مجھ سے فرمایا کہ اس شخص کی دختر کلاں کے - نکاح کے لئے سلسلہ جنبانی کر۔“ (اشتہار ۱۰ر جولائی ۱۸۸۸ء) پانچواں افتراء - ”ہر ایک مانع دُور کرنے کے بعد انجام کار اس عاجز کے نکاح میں اه صفحه ۴۴۴۔که زاد المعاد جلد اوّل صفحه ۵۰۰ (321۔