تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 322 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 322

لاوے گا۔“ (اشتہار مذکور ) چھٹا افتراء - اصل امر بر حال خود قائم است و هیچکس باحیلہ خود اور ارد نتواں کرد۔وایں تقدیر از خدائے بزرگ تقدیر مبرم است و عنقریب وقت آن خواهد آمد پس قسم آن خدا ئیکہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم را برائے ما مبعوث فرمود و او را بهترین مخلوقات گردانید که این حق است و عنقریب خواهی دید و من این را برائے صدق خود یا کذب خود معیار میگر دانم و من نگفتم الا بعد ازاں که از رپ خود خبر داده شدم - انجام آتھم صفحہ ۲۲۳ (عشرہ صفحہ ۷۱) ساتواں افتراء - " كَذَّبُوا بِآيَاتِي وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُونَ فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللهُ وَيَرُدُّهَا إِلَيْكَ أمْرُ مِنْ لَّدُنَّا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ۔۔۔واپسی کے بعد ہم نے نکاح کر دیا۔الہام از انجام آتھم صفحہ ۶۰ ( عشر صفحہ ۷۲) آٹھواں افتراء - ازالہ اوہام صفحہ ۲۳۶ میں پیشگوئی نکاح کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ۔۔تب اسی حالت قریب الموت میں مجھے الہام ہوا۔اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُن مِنَ الْمُمْتَرِينَ۔یعنی یہ بات تیرے رب کی طرف سے سچ ہے تو کیوں شک کرتا ہے۔سو اس وقت مجھ پر یہ بھید کھلا کہ کیوں خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کریم کو قرآن میں کہا تو شک مت کری ( عشرہ صفحہ ۷۳) نواں افتراء - " اس نکاح کے متعلق ضمیمہ انجام آتھم میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔۔تیسری زوجہ جس کا انتظار ہے۔اس کے ساتھ حمد کا لفظ شامل کیا گیا لفظ حمد اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس وقت حمد اور تعریف ہوگی یہ ایک چھپی ہوئی پیشگوئی ہے جس کا سر اس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھول دیا۔دیکھئے مرزا صاحب اپنے خیال خام اور خواہش نفس کو کن کن رنگ آمیزیوں اور عظمت و شوکت سے بیان کرتے ہیں۔“ (عشرہ صفحہ ۷۳-۷۴) دسواں افتراء - "مرزا صاحب ضمیمہ انجام آتھم حاشیہ صفحہ ۵۳ میں لکھتے ہیں کہ اس پیشگوئی کی تصدیق کے لئے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پہلے سے ایک پیشگوئی (322)