تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 1 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 1

بلیغی میدان میں تائید الہی کے ایمان افروز واقعات تبلیغ وہ مقدس ترین فریضہ ہے جو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اس کے محبوب ترین بندوں یعنی انبیاء کرام کے سپرد کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی یہ سنت جہاں فریضہ تبلیغ کی اہمیت و عظمت کو ثابت کرتی ہے، وہاں اس بات کو بھی واضح کرتی ہے کہ انبیاء کرام ہی اس عظیم ذمہ داری کے حقیقی علمبردار اور اس امانت کے بچے امین ہوتے ہیں۔ان کی مقدس زندگیوں کا ایک ایک لمحہ اس فریضہ کی بجا آوری اور اس راہ میں جانثاری میں گزرتا ہے۔وہ اپنی جان کو بے دریغ ہلاکتوں کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں اور اس راہ میں ہر مشکل اور مصیبت کو کمال خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں۔سنت مستمرہ کے مطابق انبیاء کرام کو مظالم اور آزمائشوں کی خار زار وادیوں سے گزرنا پڑتا لیکن جو چیز ان کی زندگیوں کا نمایاں ترین عنوان بن کر ابھرتی ہے وہ قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت ہے۔