تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page ix of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page ix

العالي ضرورت ہے۔نیز ان نو مبائعین کی تربیت کے لئے بکثرت واقفین عارضی کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ احباب جماعہائے احمد یہ ہندوستان کو اس بابرکت تاریخی دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق بخشے۔اس میں شک نہیں کہ دعوت الی اللہ کا سفر کچھ آسان سفر نہیں ہے لیکن اس راہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت جس معجزانہ رنگ میں شامل حال رہتی ہے اسکی دلچسپ داستان چودہ سو برس کے عرصہ پر محیط ہے اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔محترم مولانا عطاء المجیب صاحب را شد امام مسجد لندن کو جنہوں نے اپنی ایک تقریر میں اس دریا کو کوزہ میں بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے اور مختلف انبیاء کرام کے زمانہ سے گزرتے ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے تابناک دور کی جھلکیاں دکھاتے ہوئے آخرین کے عہد میں ظاہر ہونے والے ایمان افروز واقعات کی اس رنگ میں سیر کرائی ہے کہ ہر واقعہ پر دل اللہ کی حمد سے پر ہو جاتا ہے اور دعوت الی اللہ کے سفر پر کمر ہمت باندھ لینے پر آمادہ کرتا ہے۔نجز اواللہ خیر۔محترم موصوف نے جلسہ سالانہ برطانیہ 1991ء پر کی ہوئی اس تقریر کو بعد نظر ثانی کتابچہ کی صورت دی جس کو 1993ء میں مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے شائع کیا تھا اور ابھی حال ہی میں مجلس انصار اللہ کینڈا نے بھی اس کو شائع کیا ہے اسمیں مزید خوبی یہ پیدا کر دی گئی کہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر مولانا صاحب موصوف نے تمام واقعات کے حوالہ جات کی فہرست تیار کر کے کتابچہ کے آخر پر شامل کر دی ہے۔اب محترم امام صاحب کی اجازت سے یہ حسین مرقع نظارت نشر و اشاعت قادیان کو شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالٰی اس کے با برکت نتائج ظاہر فرمائے آمین۔15 جنوری 2000ء ناظر نشر و اشاعت قادیان