تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 169 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 169

بتازہ کلام سے زندگی یافتہ ہو اور خدا کی نصرت کا ہاتھ ہر قدم پر اس کے ساتھ نظر آتا ہو اسی طرح آریہ مذہب کا کوئی پیر وایسا نظر نہیں آئے گا جو زمانہ حال میں خدا کی نصرت کا جلوہ دکھا سکتا ہو اور جس پر خدا کا تازہ بتازہ اور زندہ کلام نازل ہوتا ہو اور یہی حال دوسرے مذاہب کا ہے کہ ان کے اندرسوائے ماضی کے قصوں یا مستقبل کے خوش آئند وعدوں کے اور کچھ نہیں مگر حضرت مرزا صاحب نے ثابت کیا کہ اسلام خدا کا ایک زندہ مذہب ہے کیونکہ اس کا درخت آج بھی اسی طرح پھل دے رہا ہے جس طرح وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں دیتا تھا اور وہ آج بھی اسی طرح اپنے متبعین کو خدا کے ساتھ ملا رہا ہے جس طرح وہ گذشتہ زمانے میں ملاتا تھا اور آج بھی اس پر عمل کرنے والے اُسی طرح خدا کے تازہ بتازہ کلام کو سنتے ہیں جس طرح پہلے لوگ سنتے تھے اور آج بھی وہ اُسی طرح خدا کے زندہ نشانوں کو دیکھتے ہیں جس طرح گذشتہ زمانوں میں دیکھتے تھے پس زندہ مذہب صرف اسلام ہی ہے اور باقی سارے مذاہب اپنی عمر کے دور ختم کر چکے ہیں آپ نے اپنے مخالفین کو بار بار چیلنج دیا کہ اس جہت سے کوئی شخص میرے سامنے آکر مقابلہ کر لے اور اپنے مذہب کی صداقت ثابت کرے۔مگر کسی نے آپ کے سامنے آنے کی جرات نہیں کی اور لیکھرام اور ڈوئی وغیرہ کی طرح جس شخص نے بھی یہ جرات کی وہ اسلام کی صداقت پر اپنی ہلاکت کی مہر لگا تا ہوا ہمیشہ کی نیند سو گیا۔اب دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان فتح ہے جو اسلام کو حاصل ہوئی اور یہ کس قدر سچا اور پختہ اصول ہے۔جس نے اسلام کی صداقت روز روشن کی طرح ثابت کر دی۔(دیکھو حقیقۃ الوحی اور براہین احمدیہ حصہ پنجم وغیرہ) حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ تمام مذاہب پر اسلام کا غلبہ اب ہم حضرت مرزا صاحب کے ایک اور عظیم الشان کام کا ذکر کرتے ہیں جس سے اسلام کو غالب کر دکھانے کا وعدہ نہایت عمدگی اور غیر معمولی وسعت کے ساتھ پورا ہوا۔۱۸۹۶ء میں لاہور کے بعض ہندو معرب زین نے مشورہ کر کے یہ تجویز کی کہ ایک عظیم الشان 169