تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 12 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 12

آخری زمانہ کے فتنہ کا علاج مگر نبی کا کام صرف ہوشیار کرنا اور ڈرانا ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ ساتھ ہی علاج بھی بتا تا ہے تا جو شخص علاج کرے وہ بچ جاوے۔چنانچہ ان فتنوں کا ذکر کر کے تمام انبیاء نے یہ پیشگوئی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وقت ایک روحانی مصلح کو مبعوث کرے گا جیسا کہ اس کا قدیم سے دستور ہے اور اس کے ذریعہ سے دنیا میں اصلاح کرے گا اور ظلمت کو دُور فرمائے گا اور انہوں نے وہ علامات بھی بتائی ہیں جس سے وہ شناخت کیا جائے گا۔چنانچہ آج کل تمام قومیں اپنے اپنے مصلح کا انتظار کر رہی ہیں اور سب کا یہ متفقہ خیال ہے کہ یہی وہ زمانہ ہے جس کے متعلق خبر دی گئی ہے۔مسلمان مسیح و مہدی کی انتظار میں ہیں۔عیسائی مذہب کے پیرو اپنے مسیح کی آمد ثانی کی امید میں ہیں۔ہندو اپنے اوتار کی راہ دیکھ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔لیکن اسلام کے سوا سب کو یہ غلطی لگی ہے کہ بدقسمتی سے ہر ایک نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہمارا مذ ہب زندہ ہے حالانکہ اسلام کے سوا باقی تمام مذاہب مر چکے ہیں اور اپنی زندگی کا وقت گزار چکے ہیں چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بانی اسلام کے بعد اسلام کے سوا کسی اور مذہب میں کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہوا ہو اور خدا نے اس کو اپنے الہام کے ساتھ دنیا کی اصلاح کے واسطے کھڑا کیا ہو اور اس نے خدا کے تازہ نشانات دنیا کو دکھائے ہوں اور دلائل کے ساتھ اپنا منجانب اللہ ہونا ثابت کر دیا ہو۔اور جب یہ نہیں تو مذہب کی زندگی کیسی ؟ غرض اب کوئی روحانی مصلح اسلام کے سوا کسی امت میں ظاہر نہیں ہوسکتا اس لئے یہ مقد ر تھا کہ آخری زمانہ میں تمام انبیاء کے بروز ایک ہی وجود میں اسلام کے اندر مبعوث کئے جاویں اور وہی وجود تمام امتوں کی اصلاح کرے پس آنے والا اگر مسلمانوں کے واسطے مہدی ہے تو عیسائیوں کے واسطے وہ مسیح ہے اور ہندوؤں کے واسطے کرشن ہے وغیرہ وغیرہ اور ہم دنیا کو بشارت دیتے ہیں کہ آنے والا آ گیا ہے اور وہ حضرت میرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے وجود باجود میں ظاہر ہوا ہے جس کی آنکھیں ہوں دیکھے اور جس کے کان ہوں سنے۔خدا نے اپنا وعدہ پورا فرما دیا اور نبیوں کی پیشگوئی پوری ہوگئی اب مانا نہ مانالوگوں کا کام ہے۔مبارک ہے وہ جو وقت کو پہچانتا 12